عبد الرحیم خان خاناں

عبد الرحیم خان خاناں (پیدائش: 17 دسمبر 1556ء— وفات: 1626) مغل درباری جو بیرم خان اور سلیمہ سلطان بیگم کے اکلوتے بیٹے تھے۔

عبد الرحیم
Young Abdul Rahim Khan-I-Khana being received by Akbar, Akbarnama.jpg

خان خاناں
معلومات شخصیت
پیدائش 17 دسمبر 1556ء
لاہور، پاکستان
وفات 1626ء
اگرہ، مغل سلطنت، ہندوستان
مذہب اسلام
زوجہ ماہ بانو بیگم
اولاد نسل
والد بیرم خان
والدہ سلیمہ سلطان بیگم
خاندان جلائر  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل جانا بیگم
دو بیٹے
دیگر معلومات
پیشہ شاعر،  مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان برج بھاشا[1]،  سنسکرت،  فارسی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقبرۂ عبدالرحیم (دہلی میں)، جہاں عبدالرحیم مدفن ہے۔

ولادتترميم

عبد الرحیم لاہور میں پیدا ہوئے بیرم خان کے بیٹے تھے جو اکبر کے اتالیق تھے۔ والد کے قتل کے بعد جب ابھی اُنکی عمر 5سال تھی تو بادشاہ اکبر نے اُنہیں اپنے پاس بُلا لیا اور شہزادوں کے ساتھ پرورش کی۔ اکبر نے بیرم خان کی دوسری بیوی سلیمہ سلطان بیگم سے شادی کرلی اس طرح رحیم خان اکبر کے سوتیلے بیٹے بن گئے۔

اکبر کے رتنترميم

20سال کی عمر میں شہزادہ سلیم (جہانگیر)کے اتالیق مقرر ہوئے۔ عبد الرحیم نے مغل سلطنت میں اچھا کردار ادا کیا۔ نہایت حسین تھے۔ مختلف معرکوں میں سپاہیانہ جوہر دکھائے اور کئی بغاوتوں کو ناکام کیا۔ بہادر سپاہی ،عالم فاضل اور عربی،فارسی،ترکی ،سنسکرت کے ماہر تھے۔ ہندی میں شعر کہتے تھے۔ ان سب خوبیوں کی وجہ سے اہم نورتن رہے۔

علمی مقامترميم

وہ ایک اچھے شاعر اور قصہ گو بھی تھے۔ وہ علم نجوم میں مہارت رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ اردو زبان کے ایک فصیح و بلیغ شاعر تھے۔ انہیں سنسکرت پر بھی عبور حاصل تھا۔ پنجاب کے نو شہر ضلع میں ایک دیہات کو ان کے نام خان خانخانہ سے موسوم کیا گیا ہے۔

وفاتترميم

اُن کی وفات بادشاہ جہانگیر کے دور میں ہوئی۔ ان کا مقبرہ نظام الدین ایسٹ میں موجود ہے۔[2]


حوالہ جاتترميم

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb137395061 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. http://viqarehind.com/اکبر-کے -نو-9-رتن قسط10/