سلیمیہ مسجد، قونیہ
سلیمیہ مسجد (انگریزی: Selimiye Mosque) قونیہ میں واقع عثمانی معماری کی ایک تاریخی مسجد ہے جسے عثمانی سلطان سلیم ثانی نے تعمیر کروایا۔
سلیمیہ مسجد | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
رسم | سنی اسلام |
صوبہ | صوبہ قونیہ |
علاقہ | وسطی اناطولیہ علاقہ |
ملک | ترکیہ |
سنہ تقدیس | 965ھ/ 1558ء |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | عثمانی طرز تعمیر |
سنہ تکمیل | 977ھ/ 1570ء |
مینار | 2 |
محل وقوع
ترمیمسلیمیہ مسجد صوبہ قونیہ کے قرہ تائے، قونیہ ضلع میں واقع ہے۔ قرہ تائے، قونیہ ضلع قونیہ کا گنجان آباد ضلع ہے۔ اس کے قرب و جوار میں مشرقی سمت میں مولانا عجائب گھر اور مغرب سمت میں عزیزئیے مسجد، قونیہ واقع ہیں۔
تاریخ و تعمیر
ترمیماس مسجد کی تعمیر کا حکم سلیم ثانی نے 1558ء میں دیا اور اِسی سال اِس مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوا یعنی 965ھ میں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ اِس مسجد کا معمارِ اعظم معمار سنان پاشا تھے جن کی سربراہی میں متعدد عثمانی مساجد تعمیر ہوئیں۔ سلیم ثانی اُس وقت محض شہزادہ تھا۔ اِس مسجد کی تعمیر 12 سال کی طویل مدت کے بعد 977ھ/ 1570ء میں تکمیل کو پہنچی۔ تین مختلف ادوار میں یعنی 1685ء، 1816ء اور 1914ء میں اِس مسجد کی مرمت کی گئی۔[1]
ہیئتِ عمارت
ترمیممسجد کی عمارت خشتی ہے اور 2 بڑے گنبد اور 2 ہی مینار ہیں۔ گنبدوں کی ساخت و ہیئت سولہویں صدی عیسوی کے عثمانی طرز تعمیر کو نمایاں کرتی ہے۔ اِس مسجد کی عمارت سے مشابہ بعد میں تعمیر کی گئی فاتح مسجد، استنبول ہے۔ مسجد کا صحنِ خاص یعنی نماز کی ادائیگی والا رقبہ مسجد کی چھت پر واقع بڑے گنبد کے زیرسایہ ہے۔ بڑے گنبد کے ساتھ 7 مزید چھوٹے گنبد موجود ہیں۔ مسجد کی محرابِ خاص نیلے سنگ مرمر سے بنائی گئی ہے اور منبر سفید سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے۔
نگارخانہ
ترمیم-
مسجد کا بیرونی جانب مغربی سمت سے نظارہ۔
-
مسجد کا مغربی سمت سے نظارہ، عقب میں مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی کا مزار نظر آ رہا ہے۔
-
مسجد کا صحنِ خاص۔
مزید پڑھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 06 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2017