سندیپا دھر
سندیپا دھر (ہندی:संदीपा धर؛ پیدائش 2 فروری 1987ء) ایک بھارتی اداکارہ ہے۔ اس نے 2010ء میں اپنی پہلی فلم اسی لائف میں سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[2][3] وہ اپنی پہلی ہی فلم سے فلم فیئر اعزاز برائے نئی خاتون اداکارہ (Filmfare Award for Best Female Debut)، سٹار سکرین اعزاز برائے بہترین ہونہار نووارد خاتون اداکارہ (Star Screen Award for Most Promising Newcomer – Female) اور سٹارڈسٹ اعزاز برائے مستقبل کی خاتون سپراسٹار (Stardust Award for Superstar of Tomorrow – Female) کے لیے نامزد ہو چکی ہے۔
سندیپا دھر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سری نگر، کشمیر |
فروری 2, 1987
رہائش | ممبئی، مہاراشٹرا، بھارت |
شہریت | بھارت |
نسل | بھارتی[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور پس منظر
ترمیمسندیپا سری نگر، کشمیر میں پیدا ہوئی۔ "نیشنل پبلک اسکول" بنگالورو سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سینٹ زیویر کالج ممبئی سے اشتہارکاری میں گریجوایشن پاس کی۔
کیرئیر
ترمیم2010ء میں، سندیپا دھر نے راج شری پروڈکشن کے ذریعے اپنی پہلی ہندی فلم اسی لائف میں اکشے اوبرائے کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔ اس فلم میں اس کی کارکردگی کو سراہا گیا اور تین مشہور ترین اعزازات کے لیے نامزد ہوئی۔ ترن آدرش کے تبصرہ کے مطابق "سندیپا ڈھار مستقبل کی ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر اپنا نام کما سکتی ہے۔ اس کے تاثرات بالکل حقیقی ہیں اور وہ بہت ہونہار اداکارہ ہے۔[4]"
اعزازات اور نامزدگیاں
ترمیمفلمی جدول
ترمیمسال | فلم | کردار | اعزازات و نامزدگیاں |
---|---|---|---|
2010 | اسی لائف میں | راج نندنی |
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Mohua Das (17 December 2010)۔ "Dream debut - Meet Akshay and Sandeepa, the lead pair of December 24 release Isi Life Mein"۔ دی ٹیلی گراف (بھارت)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 دسمبر 2011۔
I’m a Kashmiri who has lived in Bangalore and Mumbai.
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 24 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2011
- ↑ Isi Life Mein Movie Review, Trailer, & Show timings at Times of India
- ↑ "Isi Life Mein Review: a major let down - Filmibeat"۔ 22 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2011
- ↑ "Nominations for 17th Annual Star Screen Awards 2011 - Filmibeat"۔ 22 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2011
- ↑ Check out: Bangistan actors Pulkit Samrat, Jacqueline Fernandez and Riteish Deshmukh lunch together - Bollywood Hungama
ویکی ذخائر پر سندیپا دھر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |