سنیتا مارشل ایک پاکستانی فیشن ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔وہ اے آر وائی ڈیجیٹل سیاسی ڈراما سیریز میرا سائیں میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں۔ بطور ماڈل سنیتا کا کیریئر بہت وسیع ہے اور اسے متعدد ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا ہے جن میں بہترین ماڈل کے لئے لکس اسٹائل ایوارڈ برائے خواتین اور چوتھے ہم ایوارڈز میں ہم ایوارڈ برائے بہترین ماڈل خواتین کے لیے نامزد کیا گیا۔ [1]

سنیتا مارشل
Sunita Marshall
معلومات شخصیت
پیدائش (1981-04-09) اپریل 9, 1981 (عمر 43 برس)
دبئی
قومیت پاکستانی
شریک حیات حسن احمد (شادی. 2009)
اولاد 2
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، ماڈل، میزبان
دور فعالیت 2005–تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر ترمیم

اس نے میرا سائیں میں کام کیا ہے اور اس کے سیکوئل میرا سائیں 2 میں اپنے کردار کو دہرایا ہے۔ وہ باقاعدگی سے پی ایف ڈی سی سنسک بال فیشن ویک میں نمودار ہوتی ہیں۔ سنیتا نے ہم ٹی وی کے ڈراما سیریل ، دل بے قرار میںشہلا کے ساتھ مہمان اداکار کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کا ایک بھتیجا بھی ہے جس کا نام زیون مارشل ہے۔

ذاتی زندگی ترمیم

سنیتا مارشل 9 اپریل 1981 کو دبئی میں پیدا ہوئیں۔ اس نے کامرس میں سینٹ پیٹرک کالج سے گریجویشن کی۔ [2] 2009 میں اس نے اپنے دوست اور ادکار و ماڈل حسن احمد سے اسلامی عقائد کے مطابق اور عیسائی ہونے کی وجہ سے کیتھولک شادی کی۔ [3] اس جوڑے کے دو بچے ہیں ، ایک لڑکا راکن احمد اور لڑکی کا نام زینہ احمد ہے۔ [4]

فلمو گرافی ترمیم

ٹیلی ویژن ترمیم

سال سیریز کردار چینل
2007 سہانا سہانا اے ٹی وی
2008 طاہر لاہوتی ماہ نور ہم ٹی وی
2009 تم جو ملے کرن ہم ٹی وی
2010-2011 قید تنہائی انیلہ ہم ٹی وی
2010-2011 میرا سائیں شازمین ملک اے آر وائی ڈیجیٹل
2011 محبت روٹھ جائے تو شاہنواز کی بہن ہم ٹی وی
2012 میرا سائیں 2 شازمین بیگم اے آر وائی ڈیجیٹل
2012-2013 ستمگر زہرہ ہم ٹی وی
2014 رخصتی ملیحہ جیو انٹرٹینمنٹ
2015-16 کتنی گرہیں باقی ہیں ماریہ ہم ٹی وی
2015 اگر ہو سکے تو اردو 1
2016 دل بے قرار ہم ٹی وی
2016 نعمت سارہ اے آر وائی ڈیجیٹل
2017 میں اکیلی جیو انٹرٹینمنٹ
2018 خلش نگین جیو انٹرٹینمینٹ
2018 گھمنڈ شاہینہ اے پلس انٹرٹینمینٹ
2020 حقیت قسط 9
2020 اولاد آفرین اے آر وائی ڈیجیٹل

دیگر کام ترمیم

ایوارڈز اور نامزدگی ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Where will 4th Hum Awards be held? London!"۔ HIP۔ April 15, 2015۔ 16 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 4, 2016 
  2. "Sunita Marshall Biography"۔ Showbizpak۔ 08 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 8, 2016 
  3. "Hassan Ahmed Biography, wife and date of birth."۔ Showbiz.pk۔ 02 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 11, 2015 
  4. "Hasan Ahmed Wife 'Sunita Marshall'"۔ Magnews.com۔ 25 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 11, 2015 
  5. "Fourth HUM Awards will take place in Karachi next month"۔ Rozina Bhutto۔ HIP۔ April 6, 2016۔ 07 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 4, 2016 
  6. "The awards will be held in Karachi on April 23rd and the voting lines are open till April 6, 2016."۔ HIP۔ April 6, 2016۔ 07 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 4, 2016 

بیرونی روابط ترمیم