سوانت اوگست آرنیوس

سویڈی سائنس دان

ساوانتے اوگست آرہینئیس (əˈriːniəs, əˈreɪniə ) سویڈش: [ˈsvânːtɛ aˈrěːnɪɵs]؛ (19 فروری 1859 - 2 اکتوبر 1927)، اصل میں ایک طبیعیات دان تھے، لیکن علم کیمیا میں ان کی گراں قدر کاوشوں کی بنا پر لوگ انھیں اکثر ایک کیمیا دان کے طور جانتے ہیں۔ آرہینئیس طبعی کیمیا کی علم کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ انھیں سنہ 1903ء میں، ان کے پیش کردہ کیمیائی محلول میں سالموں کی تحلیل کے برق پاشیدگی کے نظریے کی بنا پر، علم کیمیا کا نوبل انعام ملا، وہ اس طرح وہ پہلے سویڈش نوبل انعام یافتہ بنے۔ سنہ 1905ء میں، وہ نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بن گئے، جہاں وہ اپنی موت تک رہے۔

سوانت اوگست آرنیوس
(سویڈش میں: Svante August Arrhenius ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (سویڈش میں: Svante August Arrhenius ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 19 فروری 1859ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوپسالا [8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 اکتوبر 1927ء (68 سال)[9][10][2][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسٹاک ہوم [11][12]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سویڈن   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن رائل سوسائٹی ،  رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز ،  روس کی اکادمی برائے سائنس ،  اکیڈمی آف سائنس سویت یونین ،  امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ،  رائل نیدرلینڈ اگیڈمی برائے سائنس اور فنون ،  سائنس کی روسی اکادمی ،  قومی اکادمی برائے سائنس   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مقام_تدریس Royal Institute of Technology
مادر علمی جامعہ اوپسالا
اسٹاک ہوم یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری مشیر
ڈاکٹری طلبہ Oskar Benjamin Klein
پیشہ ماہر فلکیات ،  کیمیادان [3]،  طبیعیات دان ،  استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سونسکا [13]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل طبیعیات ،  کیمیا   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اسٹاک ہوم یونیورسٹی ،  جامعہ اوپسالا   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فرینکلن میڈل (1920)
فیراڈے لیکچر شپ پرائز (1914)
نوبل انعام برائے کیمیا   (1903)[14][15]
تمغا ڈیوی (1902)[16]
فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں

آرہینیئس پہلا شخص تھا جس نے طبعی کیمیا کے اصولوں کا استعمال اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کیا کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ زمین کی سطح کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے لیے کس حد تک ذمہ دار ہے۔ اس کے کام نے جدید موسمیاتی سائنس کے ظہور میں اہم کردار ادا کیا۔ سنہ 1960ء کی دہائی میں، چارلس ڈیوڈ کیلنگ نے یہ ثابت کیا کہ ہوا میں انسانی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی مقدار گلوبل وارمنگ کا سبب بننے کے لیے کافی ہے۔

آرہینیئس مساوات، آرہینیئس تیزاب، آرہینیئس اساس، آرہینیئس چاند کی دراڑ، آرہینیئس مریخ کی دراڑ، آرہینیئس فجیلٹ کا پہاڑ اور اسٹاک ہوم یونیورسٹی میں آرہینیئس لیب کا نام اس کی سائنس کی یادگار کے طور پر رکھا گیا۔

سوانت اوگست آرنیوس کا تیزاب۔اساس کا نظریہ ترمیم

سالماتی اصطلاحات میں تیزاب اور اساس کی پہلی جدید تعریف سوانتے اوگست آرنیوس نے وضع کی تھی۔ تیزاب کا ایک ہائیڈروجن نظریہ، اس نے سنہ 1884ء میں فریڈرک ولہیم اوسوالڈ کے ساتھ پانی کے محلول میں آئنوں کی موجودگی کو واضح کرنے کے لیے کام کرتے ہوئے دیا اور سنہ 1903ء میں آرہینیئس کے لیے کیمیا کا نوبل انعام حاصل کرنے کا باعث بنا۔ جیسا کہ آرہینئیس نے بیان کیا ہے:

• ایک آرہینیئس تیزاب ایک ایسا مادہ ہے جو پانی میں آئنائز ہو کر ہائیڈروجن آئن (+H) بناتا ہے۔ یعنی، ایک تیزاب پانی کے محلول میں +H آئنوں کا ارتکاز بڑھاتا ہے۔ یہ پانی کی پروٹونیشن یا ہائیڈرونیم (+H3O) آئن کی تخلیق کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح، جدید دور میں، علامت +H کو +H3O کے لیے شارٹ ہینڈ سے تعبیر کیا جاتا ہے، کیونکہ اب یہ معلوم ہوا ہے کہ ایک اکیلا پروٹون پانی کے محلول میں آزادانہ طور پر موجود نہیں ہوتا ہے۔ یہ وہ نوعیت ہے جس کی پی ایچ pH اشاریے سے پیمائش کی جاتی ہے تاکہ محلول کی تیزابیت یا اساسیت کی پیمائش کی جا سکے۔

• ایک آرہینیئس اساس ایک ایسا مادہ ہے جو پانی میں الگ ہو کر ہائیڈرو آکسائیڈ (-OH) آئن بناتا ہے۔ یعنی، ایک اساسی آبی محلول میں -OH آئنوں کے ارتکاز کو بڑھاتی ہے۔ تیزابیت اور اساسیت کی آرہینئس تعریفیں آبی محلول تک محدود ہیں اور زیادہ تر غیر آبی محلولوں کے لیے درست نہیں ہیں اور محلل آئنوں کے ارتکاز کا حوالہ دیتے ہیں۔ اس تعریف کے تحت، خالص H2SO4 اور HCl جو ٹولین میں تحلیل ہوتے ہیں تیزابی نہیں ہوتے ہیں اور پگھلے ہوئے NaOH اور مائع امونیا میں کیلشیم امائیڈ کے محلول اساسی نہیں ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے برونسٹیڈ۔لوری Brønsted–Lowry کا نظریہ اور اس کے نتیجے میں لیوس تیزاب۔اساس کے نظریے کی ترقی ہوئی جو ان غیر آبی مستثنیات کا احاطہ کرتی ہیں۔

اساس کے ساتھ تیزاب کے تعمل کو نیوٹرلائزیشن کا تعمل کہا جاتا ہے۔ اس تعمل کی مصنوعات نمک اور پانی ہیں۔

تیزاب + اساس ------> نمک + پانی

اس روایتی نمائندگی میں ایک تیزاب۔اساس نیوٹرلائزیشن تعمل کو دوہرے متبادل تعمل کے طور پر وضع کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ (NaOH) محلول کے ساتھ ہائیڈروکلورک ایسڈ (HCl) کا تعمل سوڈیم کلورائیڈ (NaCl) اور پانی کے کچھ اضافی مالیکیولز کا محلول پیدا کرتا ہے۔

HCl(aq) +NaOH(aq)⟶NaCl(aq)+H2O

اس مساوات میں آرہینئس نے پانی کو واضح طور پر شامل کرنے کی بجائے ترمیم کنندہ (aq) کے ذریعہ ظاہر کیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مادے پانی میں تحلیل ہو گئے ہیں۔ اگرچہ تینوں مادے، HCl NaOH اور NaCl خالص مرکبات کے طور پر موجود ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن پانی کے محلول میں وہ مکمل طور اپنے آبی آئنوں، +H+ ، Cl- ،Na اور -OH میں الگ ہو جاتے ہیں۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. The Nobel Prize in Chemistry 1903 (Svante Arrhenius) — اخذ شدہ بتاریخ: 12 دسمبر 2014
  2. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12550220h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب Svante A Arrhenius
  4. ^ ا ب Svante August Arrhenius
  5. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w61835bk — بنام: Svante Arrhenius — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/16982475 — بنام: Svante Arrhenius — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب Internet Speculative Fiction Database author ID: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?24313 — بنام: Svante Arrhenius — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. عنوان : Аррениус, Свант-Август
  9. ربط : https://d-nb.info/gnd/118650467  — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  10. ربط : https://d-nb.info/gnd/118650467  — اخذ شدہ بتاریخ: 27 ستمبر 2015 — مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Аррениус Сванте Август
  11. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Аррениус Сванте Август
  12. Accademia delle Scienze di Torino ID: https://www.accademiadellescienze.it/accademia/soci/svante-august-arrhenius — اخذ شدہ بتاریخ: 1 دسمبر 2020
  13. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12550220h — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  14. http://www.nobelprize.org/nobel_prizes/chemistry/laureates/1903/
  15. https://www.nobelprize.org/nobel_prizes/about/amounts/
  16. Award winners : Davy Medal — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2018
  17. http://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=511