سہاسنی منی رتنم

بھارتی فلمی اداکارہ
(سوہاسنی منیرتنم سے رجوع مکرر)

سُہاسِنی مَنی رَتنم (انگریزی: Suhasini Maniratnam) (ولادت: 15 اگست 1961ء) جو سہاسنی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔[1] انھوں نے 1980ء میں تمل فلم نینجاتھائی کلاتھ سے فلمی آغاز کیا ، جس کے لیے ان کو تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ دیا گیا۔سہاسنی نے 1986ء میں تمل فلم سندھو بھاروی کے لیے قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا تھا۔[2][3]

سہاسنی منی رتنم
(تمل میں: சுஹாசினி மணிரத்னம் ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام سُہاسنی چاروہاسن
Suhasini Charuhasan
پیدائش (1961-08-15) 15 اگست 1961 (عمر 63 برس)
چنائے، تمل ناڈو، بھارت
رہائش الوار پیٹ، چنائے، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب ملحد
شریک حیات منی رتنم
(1988–تاحال)
اولاد شراون
والد چاروہاسن   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ادیار فلم انسی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ، فلم ہدایتکار، فلمساز، مصنفہ
پیشہ ورانہ زبان ملیالم ،  تمل ،  انگریزی ،  کنڑ زبان ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1980–تاحال
اعزازات
قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:سندھو بھیروی (فلم) ) (1986)
فلم فیئر اعزاز جنوبی
نندی اعزازات    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

سہاسنی 15 اگست 1961ء کو بھارتی ریاست تمل ناڈو کے پیرماکوڈی میں اداکار اور وکیل چارہاسن اور کمالام کے ہاں میں پیدا ہوئی ۔ سہاسنی اپنے والدین کے تین بہنوں میں درمیانی اولاد تھیں۔ ان کی بہن نندنی ایک ڈاکٹر ہیں ، جبکہ سبھاسنی انگریزی ادب کی تعلیم دیتی ہیں۔ ان کے والد کے چھوٹے بھائی ، پروڈیوسر چندرہسن اور اداکار سیاست دان کمل ہاسن سمیت خاندان کے کئی افراد تمل سنیما انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔

فلمی زندگی

ترمیم

سہاسنی نے تلگو ، ملیالم ، تامل اور کنڑا فلموں میں اداکاری کی ہے۔

دیگر کام

ترمیم

سہاسنی اور ان کے شوہر مانی رتنم 1997ء سے اپنی پروڈکشن کمپنی مدراس ٹاکیز کو چلا رہے ہیں۔ 1998ء میں، سہاسنی نے تفریحی پورٹل تمل ٹالکیز ڈاٹ (TamilTalkies.com,) قائم کیا، جو تامل سنیما سے متعلق خبروں کو لوگوں تک پہچانے والا پہلا انٹرنیٹ پورٹل میں سے ایک ہے۔[4]

سہاسنی کوملک لکسمبرگ کے اعزازی کونسل کے لیے نامزد کیا گیا۔[5]

ذاتی زندگی

ترمیم

سہاسنی نے فلم ڈائریکٹر مانی رتنم سے 1988ء میں شادی کی اور اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے جو نندن 1992ء میں پیدا ہوا۔

متعلقہ روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Suhasini Maniratnam" 
  2. "Getting to know Suhasini Mani Ratnam"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2011 
  3. "The Tribune – Windows – Main Feature"۔ دی ٹریبیون۔ 12 April 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2011 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 02 مارچ 2001 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2001 
  5. Galatta Tamil (30 January 2020)۔ "Suhasini honorary council for Luxembourg"۔ یوٹیوب 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔