سپارتاکوس (انگریزی: Spartacus) (یونانی: ΣπάρτακοςSpártakos; (لاطینی: Spartacus); ت 103–71 ق م)
ایک غلام تھا جس نے جمہوریہ روم کے خلاف بغاوت کی تھی۔ سپارتاکوس نے غلامی مخالف تیسرے انقلاب کی قیادت کی۔
رومی غلام اور غلامی کے خلاف انقلاب کا رہنما، اصل میں ایک تھراسیائی تھا جسے روم میں گلیڈی ایٹر کے اسکول (جہاں غلاموں کو ایک دوسرے سے لڑنے کی تربیت دی جاتی تھی) میں تربیت دی گئی تھی۔ 73 قبل مسیح میں اس اسکول میں اس نے غلامی کے خلاف بغاوت کی اور یہ خبر تیزی سے پورے روم میں پھیل گئی، سپارتاکوس کی قیادت میں ہر رنگ و نسل کے ہزاروں غلام موجود تھے۔ رومی سینیٹ نے ان کے خلاف کئی فوجیں بھیجیں لیکن ان تمام فوجوں کو غلاموں نے کچل دیا۔ پھر مارکس لیسینیس کراسس نے غلاموں کے انقلاب کو کچلنے کے لیے رومی فوجوں کی کمان سنبھالی اور 71 قبل مسیح میں سپارتاکوس کو ایک زبردست جنگ میں شکست دی، سپارتاکوس مارا گیا اور غلام بہت خاک و خون میں لت پت ہو گئے۔ اگرچہ سپارتاکوس ایک غلام تھا اور ایک غلام پیدا ہوا تھا، لیکن اب یہاں، اپنے ساتھی آدمیوں میں، انھوں نے ایسے جنگجو دیکھے جن کی شان اور عظمت برابر تھی اور یہاں تک کہ اچیلز، ہیکٹر اور عقلمند اوڈیسیئس کی شان اور عظمت سے بھی آگے نکل گئی تھی۔
Appian. Civil Wars. Translated by J. Carter. (Harmondsworth: Penguin Books, 1996)
Florus. Epitome of Roman History. (London: W. Heinemann, 1947)
Orosius. The Seven Books of History Against the Pagans. Translated by Roy J. Deferrari. (Washington, DC: Catholic University of America Press, 1964).
پلو ٹارک. Fall of the Roman Republic. Translated by R. Warner. (London: Penguin Books, 1972), with special emphasis placed on "The Life of Crassus" and "The Life of Pompey".
Sallust. Conspiracy of Catiline and the War of Jugurtha. (London: Constable, 1924)
Bradley, Keith R. Slavery and Rebellion in the Roman World, 140 B.C.–70 B.C. Bloomington; Indianapolis: Indiana University Press, 1989 (hardcover, آئی ایس بی این0-253-31259-0); 1998 (paperback, آئی ایس بی این0-253-21169-7). [Chapter V] The Slave War of Spartacus, pp. 83–101.