سید شفقت حسین شیرازی

پاکستان کے ایک شیعہ عالم دین، مصنف، سوشل ورکر، کالم نگار اور تجزیہ نگار ہیں۔ آپ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرگرم رکن ہیں اور مختلف عہدوں پر


سید شفقت حسین شیرازی (م1965ء) پاکستان کے ایک شیعہ عالم دین، مصنف، سوشل ورکر، کالم نگار اور تجزیہ نگار ہیں۔ آپ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سرگرم رکن ہیں اور مختلف عہدوں پر فائز بھی رہے ہیں۔آپ کا تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے شروع کی۔ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے آپ شام چلے گئے جہاں سے مروجہ تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کی۔ انٹرنیشنل کالج فار اسلامک سائنسز لندن (برطانیہ) کے دمشق کیمپس سے علم معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ دینی ترویج کے لیے مختلف ادارہ الباقر قائم کیا جس کے ماتحت کئی ادارے کام کرتے ہیں۔

حجت الاسلام، ڈاکٹر

سید شفقت حسین شیرازی
ذاتی
پیدائش31 جولائی 1965(1965-07-31)
مذہباسلام
قومیت پاکستان
شہریتپاکستانی
دور21ویں صدی کا عالم دین
فرقہشیعہ اثنا عشری
فقہی مسلکفقہ جعفریہ
تحریکمجلس وحدت مسلمین پاکستان
قابل ذکر کاممدرسہ امام باقر، ادارہ الباقر اور مجلس علما امامیہ پاکستان کا قیام
پیشہمذہبی سکالر
مرتبہ
منصبسیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
سربراہ امام باقر انٹرنیشنل ٹرسٹ
سربراہ حوزہ علمیہ امام باقر دمشق

سوانح حیات

ترمیم

سید شفقت حسین شیرازی 31 جولائی 1965ء کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شاہ پور ضلع سرگودھا میں علاقے کے معروف سماجی، سیاسی و مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔[1] شیرازی نے تعلیم کا آغاز آبائی علاقے سے کیا۔ گورنمنٹ ھائی اسکول شاہ پور صدر سے سائنس کے مضامین میں میٹرک جبکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودھا سے (گریجویشن) بی کام کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔[2] اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے آپ شام کا دار الخلافہ دمشق چلے گئے۔ شام پہنچ کر دمشق کے حوزہ علمیہ امام خمینی سے مرحلہ مقدمات و سطوح و سطوح عالیہ اور بحث خارج تک کے مراحل کی تعلیم حاصل کی۔ دینی عالم کے حصول کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کالج فار اسلامک سائنسز لندن (برطانیہ) کے دمشق کیمپس سے علم معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[3] آپ کو اردو، انگریزی، عربی، پنجابی اور فارسی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔[4]

آپ نے حوزہ علمیہ سیدہ زینب کے مشہور اساتذہ کی شاگردی اختیار کی اور آپ کے اساتذہ میں شیخ سلطان الفاضل، شیخ نبیل حلباوی، سید نور الدین اشکوری، سید عبد اللہ نظام، سید یوسف الطباطبائی، سید مجتبی الحسینی اور شیخ ناظر اخلاقی کا نام آتا ہے۔[5] دمشق میں قیام کے دوران آپ نے تحصیل علم کے ساتھ حوزہ علمیہ امام خمینی دمشق میں بطور مدرس بھی خدمات انجام دیا۔[6]

تبلیغ

ترمیم

شیرازی نے تبلیغ کی غرض سے پاکستان کے علاوہ شام اور کویت سفر کیا ہے۔ تبلیغ اور ترویج دین کے لیے آپ نے پاکستان میں مجلس علماء امامیہ کا پلیٹ فارم قائم کیا۔ نیز آیت اللہ خامنہ ای کے دمشق میں واقع دفتر میں تبلیغی شعبے کے انچارج بھی رہے ہیں۔[7]

تالیفات

ترمیم

سید شفقت کے مختلف جریدوں میں مقالات چھپ چکے ہیں۔[8] عربی زبان میں لکھے جانے والے مقالوں میں

  1. «لمحات من حیات الدکتور محمد اقبال»
  2. «العلاقة بین القائد والجماہیر فی الدستور الاسلامی الایرانی»
  3. «الثورۃ الإسلامية فی ایران و نصرتہا للشعب الفلسطینی» سر فہرست ہیں

اردو اور عربی میں لکھی جانے والی کتابوں میں

  1. «اماکن مقدسہ اور زیارات شام»[9]
  2. «حزب اللہ لبنان، تاسیس سے فتوحات تک»[10]
  3. «اسلوب تبلیغ، قرآن و سنت کی روشنی میں»[11]
  4. «سیرت معصومین»[12] شامل ہیں

جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سوانح حیات پر لکھی جانے والی کتاب «شمس الولایہ» کا اردو ترجمہ بھی کر رہے ہیں۔[13]

سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں

ترمیم

زمانہ طالب علمی میں آپ «امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان» کے متحرک کارکن اور ڈویژنل صدر رہ چکے ہیں۔ پاکستانی شیعوں کے قائد سید عارف حسین الحسینی کے دور میں آپ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ آپ شام اور لبنان میں تحریک جعفریہ پاکستان کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔[14] پاکستان کی سیاسی مذہبی پارٹی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے یہں اور اس پارٹی کی تاسیس سے اب (2023) تک شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ہیں۔[15]

مذکورہ عہدوں کے علاوہ، مجمع جہانی اہلبیتؑ کے رکن مجمع عمومی، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور انٹرنیشنل اسمبلی برائے سپورٹ ریزسٹنس آپشن کے ایگزیکٹو کونسل کے رکن بھی ہیں۔[16]

ادارہ الباقر

ترمیم

سید شفقت نے دینی اور سماجی خدمات کے لیے ادارہ الباقر کا ادارہ قائم کیا جو مختلف شعبوں پر کام کرتا ہے اور اس ادارے کے ماتحت چلنے والے ادارے درج ذیل ہیں:[17]

  1. مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام دمشق
  2. باقر العلوم علمی و تحقیقی مرکز قم ایران
  3. خاتم الانبیاء سنٹر
  4. امام باقرؑسوسائٹی (ر)
  5. الباقر مرکز تحقیقات و مطالعات (ر)
  6. الباقرؑ پبلی کیشنز[18]

حوالہ جات

ترمیم
  1. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  2. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  3. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  4. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  5. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  6. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  7. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  8. مضامین سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  9. تالیفات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  10. تالیفات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  11. تالیفات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  12. تالیفات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  13. تالیفات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  14. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  15. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  16. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  17. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی
  18. سوانح حیات سید شفقت حسین شیرازی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shafqatsherazi.com (Error: unknown archive URL)آفیشل ویب گاہ سید شفقت شیرازی

مآخذ

ترمیم