سید غلام نبی فائی جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے نسلاً کشمیری امریکی شہری ہیں، جنہیں امریکا میں سزا ہوئی۔[2] ان کو 19 جولائی 2011ء میں فیڈرل بیورو تحقیقات نے گرفتار کیا۔انھیں پاکستانی انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) سے بھیجے گئے 3.5 ملین کی رقم کو چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اُن پر الزام تھا کہ یہ رقم وہ امریکی سیاست دانوں میں کشمیر کے حوالے سے لابنگ کرنے کے لیے استعمال میں لائے۔سید غلام نبی فائی کو فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ [1][3] ان کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان اور امریکا کے حالات میں پاکستان میں اسامہ بن لادن ہلاکت کے بعد کشیدگی پیدا ہو چکی تھی[4] اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھارت کے دورہ پر تھیں۔[5] 7دسمبر 2011ء کو فائی کو سازش اور ٹیکس چوری دونوں کے الزامات میں مجرم ٹھہرایا گیا۔[6] مارچ 2012ء میں انھیں آئی ایس آئی کے فنڈ پر کشمیر پر غیر قانونی لابنگ کی کوششوں کے لیے امریکی عدالت نے دو سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔[1]

سید غلام نبی فائی

معلومات شخصیت
پیدائش اپریل 1949 (عمر 75 سال)
ضلع بڈگام، جموں و کشمیر، ہند
شہریت امریکا
نسل کشمیری
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
سری پرتاب کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

فائی ودان گاؤں ڈسرکٹ بڈگام جموں اور کشمیر میں پیدا ہوئے جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہے۔ انھوں نے سری نگر کے پرتاپ کالج سے گریجویشن کی۔۔ انھوں نے علی گڑھ یونیورسٹی سے ایم - اے مکمل کیا اورپھر وہ سکالر شپ پر مکہ سعودی عرب چلے گئے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا منتقل ہونے کے بعد 1977ء میں سعودی عرب میں ماس کیمونی کیشن میں پی ایچ ڈی ٹمپل یونیورسٹی پنسلوانیا کے ذریعے ٹی وی پروگرام پر شروع کی مگر پی ایچ ڈی پروگرام کو مکمل نہیں کیا اور کوئی ڈگری حاصل نہ کی۔ لیکن ابھی تک انھیں ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرکاری خطوط و بیانات میں "ڈاکٹر فائی" کہا جاتا ہے۔ فائی کشمیری ریاست ، ریاست ہائے متحدہ کونسل (کے اے سی) کا ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔ یہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود مختاری پر مبنی ایک تنظیم تھی جسے کچھ کشمیری لوگوں نے مل کر تشکیل دیا تھا اور اس کی بنیاد واشنگٹن ڈی سی میں رکھی گئی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "J-K govt to probe Ghulam Nabi Fai's activities in state"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 7 اپریل 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2012 
  2. https://www.un.org/en/peacekeeping/missions/unmogip/
  3. Charlie Savage (19 جولائی 2011)۔ "F.B.I. Arrests Man Said to Be a Front for Donations"۔ The New York Times۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2011 
  4. "FBI: Pakistani spies spent millions lobbying U.S."۔ USA Today۔ 19 جولائی 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2011 
  5. "Ghulam Nabi Fai arrested in US"۔ The Nation۔ 20 جولائی 2011۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2011 
  6. "Fai was spying for ISI ! | Pakistan Today | Latest news, Breaking news, Pakistan News, World news, business, sport and multimedia"۔ Pakistan Today۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2011 

بیرونی روابط

ترمیم