شائینہ نانا چودسامہ
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
شائینہ نانا چودسامہ ایک ہندوستانی فیشن ڈیزائنر، سیاست دان اور سماجی کارکن ہیں۔ ان کی پیدائش 1 دسمبر 1972ء کو ہوئی۔وہ اپنے مختصر نام شائینہ این سی کے نام سے زیادہ مشہور ہیں،ان کا تعلق ممبئی سے ہے۔وہ ایک سابقہ شیرف کی ایک بیٹی ہیں ۔ شائینہ ہندوستانی فیشن انڈسٹری میں سے ساڑی (ساڑھی) کے مختف طریقوں کی وجہ سے مشہور ہیں یہی وجہ ہئ کہ انھیں 'کوئین آف ڈریپس' کا لقب بھی ملا۔ انھوں نے ساڑھی باندھنے کے 54 طریقے متعارف کروائے۔ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تیز ترین ساڑی باندھنے کی وجہ سے شامل ہوا۔ وہ 2004ء میں سیاست میں داخل ہوئیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئیں۔ وہ بی جے پی کی قومی ترجمان ، بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کونسل کی ممبر اور بی جے پی کی مہاراشٹرا یونٹ کے خزانچی کے عہدوں پر فائز ہیں۔ شینا اپنے چیریٹی فیشن شوز اور دو این جی اوز 'آئی لو ممبئی' اور 'جینٹس انٹرنیشنل' کے ذریعے بھی سماجی کاموں میں شامل ہیں۔ ایک خاتون سیاست دان کی حیثیت سے ، وہ اکثر ٹیلی ویژن بحثوں میں بی جے پی کے نوجوان اور خواتین دوست چہرے کی طور پر پیش کی جاتی ہیں۔
شائینہ نانا چودسامہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 دسمبر 1972ء (52 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت |
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی |
پیشہ | سیاست دان ، فیشن ڈیزائنر |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمشائینہ 1 دسمبر 1972ء کو بمبئی (موجودہ ممبئی) کے مالابار ہل میں نانا چودامامہ اور منیرا چڈسامہ کے گھر پیدا ہوئیں۔ انھوں نے 1989ء میں کوئین میری اسکول ، بمبئی سے حاصل کی [1] اور 1993 میں سینٹ زاویرس کالج ، بمبئی سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ [1] جب وہ کالج میں تھیں تو وہ وکیل بننا چاہتی تھیں ، لیکن وہ فیشن ڈیزائننگ کی طرف زیادہ راغب تھیں یہی وجہ ہے کہ گریجویشن کے بعد ، انھوں نے نے فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، نیویارک سے فیشن ڈیزائننگ میں ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کی۔ شائنا کے والد نانا چودسامہ ، بمبئی کے سابقہ شیرف ہیں۔ ان کے والد سوراشٹر سے تعلق رکھنے والے ہندو راجپوت ہیں ، جبکہ ان کی والدہ داؤدی بوہرہ مسلم خاندان سے ہیں۔ اس کی بہن کی شادی ایک مسلمان مرد سے جبکہ ان کی شادی مارواری جین سے ہوئی ہے۔ مختلف مذہبی گھرانوں اور برادری کا حصہ ہونے کی وجہ سے ، اس کا کنبہ پریوشن ، دیوالی ، عید اور کرسمس جیسے تمام مذہبی تہوار مناتا ہے۔[2] [3] شینا کی شادی منیش منوت سے ہوئی وہ پہلی بار ان سے اسکول میں اس وقت ملی جب وہ تیرہ سال کی تھی اور چھ سال کے تعلق کے بعد تئیس سال کی عمر میں ان سے شادی کرلی۔ شائینہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیشے ، سیاست اور سماجی کاموں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے میں کامیاب ہیں۔ وہ ممبئی میں اپنے کنبے اور دو بچوں ، شانیا اور ایان کے ساتھ رہتی ہیں۔ [4]
کیریئر
ترمیمشائینہ فیشن ڈیزائن کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی کیریئر بنا رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ فیشن ڈیزائن ان کا پیشہ ہے جبکہ سیاست اس کا جنون ہے۔ [5]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Sep 2004 AFFIDAVITS, Shina begum"۔ بھارتی الیکشن کمیشن۔ 22 September 2004۔ 15 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2014
- ↑ "The I-Love-Bombay family bonds over brunch"۔ Upper Crust۔ 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014
- ↑ "Will you marry me?"۔ زی نیوز۔ 16 January 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014
- ↑ "I am young, a woman and honest: Shaina NC"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 4 October 2004
- ↑ "Saree ga ma... Shaina"۔ دی ہندو۔ 2 March 2002۔ 24 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014