شادی میں ضرور آنا (فلم)
Found بطولة, Found مونتاج,
شادی میں ضرور آنا | |
---|---|
اداکار | راج کمار راؤ |
صنف | رومانوی صنف |
زبان | ہندی |
ملک | بھارت |
ایڈیٹر | بلو سالوجا |
باکس آفس | ₹14.38 کروڑ |
تاریخ نمائش | 10 نومبر، 2017ء |
مزید معلومات۔۔۔ | |
tt7469726 | |
درستی - ترمیم |
شادی میں ضرور آنا 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی رومانوی ڈراما فلم ہے۔ جس کی ہدایت کاری کے فرائض رتنا سنہا نے انجام دیے ہیں۔
فلم ستارے راج کمار راؤ بطور بھارتی انتظامی سروس اور کریتی کھربندا بطور صوبائی سول سروس کے فلم میں کردار نبھاتے ہیں۔ ان دونوں کرداروں کی شادی طے ہو جاتی ہے اور منگنی سے شادی کی رات تک ان دونوں کے درمیان ایک دوسرے کے لیے محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ مگر عین شادی کی رات تقدیر انھیں دو مختلف راستوں پر لے جاتی ہے۔[1][2] یہ فلم 10 نومبر، 2017ء میں پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[3][4]
کردار
ترمیم- راج کمار راؤ بطور آئی اے ایس افسر ستیندرا مشرا عرف ستو
- کریتی کھربندا بطور پی سی ایس افسر آرتی شکلا
- نونی پری ہار بطور منجو شکلا، آرتی کی ماں
- گووند نام دیو بطور شیام سندر شکلا، آرتی کے والد
- نوانی ڈکشٹ بطور ابھا، آرتی کی بہن
- منوج پاہوا بطور جوگی ماما، آرتی کے ماموں
- کے کے رائنا بطور جگل کشور مشرا، ستیندرا والد
- الکا امین بطور شانتی مشرا بطور ستیندرا والدہ
- وپن شرما بطور مہیش ماما، ستو کا ماموں
- سنتھ گور
تیاری
ترمیمشروعات
ترمیمفروری 2017ء میں پروڈیوسر ونود بچن نے اعلان کیا کہ وہ فلم شادی میں ضرور آنا کے لیے راجکمار راؤ اور کریتی کھربندا کو مرکزی کردار میں لے رہے ہیں۔
آرتی شکلا کے کردار کے لیے فلم ہدایت کار رتنا سنہا کی پہلی پسند تاپسی پنو تھیں، جو اطلاعات کے مطابق رضامندی ہو گئی تھیں مگر پھر تاریخوں کی کمی کی وجہ سے وہ یہ کردار ادا نہ کر سکیں۔
عکس بندی
ترمیمشادی میں ضرور آنا کی بنیادی فوٹوگرافی مارچ 2017ء العباد میں شروع ہوئی جس کے بعد لکھنؤ میں 30 دن کا شیڈول تھا جبکہ فائنل سٹی وسلم کا کانپور شہر میں تھا۔ آرٹ ہدایت کار اروپ ادھیکاری نے لکھنؤ میں 2کروڑ کا سیٹ لگایا، یہ سیٹ ڈیزائنر شبیل حسن اور ان کی ٹیم کے لیے لگایا تاکہ شادی کے مناظر کی عکس بندی کر سکیں جس سے فلم کے آخری منظر جڑے تھے۔
گانے
ترمیمشادی میں ضرور آنا فلم میں 11 گانے ہے جسے مختلف موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے ان میں کوشش کا کاش گڈو زی نسیم رئیس آنند راج آنند پر راشد خان شامل ہیں جبکہ گیت لکھنے والوں میں کمار، شکیل اعظمی گورو کرشنا بنسال، آرکو اور کنال ورما شامل ہیں۔ وپن نیئر کے مطابق گانوں کا معیار اچھا نہیں اور انھوں نے 5 میں سے 2.5 ریٹنگ دی ہے۔
تنقیدی جائزہ
ترمیمراٹن ٹوماٹوز (Rotten Tomatoes) کی ویب سائٹ پر شادی میں ضرور آنا فلم کو 5 تبصروں کی بنیاد پر 40 فیصد منظوری سکور ملا ہے اور ریٹنگ 10 میں سے 6 ملی ہے[5] ۔ نقادوں کی طرف سے ملا جلا رجحان ہے[6] ۔ دا ٹائمز آف انڈیا کی رینوکا نے راجکمار راؤ اور کریتی کی اداکاری کو سراہا ہے مگر کہانی کی غیر معقولیت اور غیر ضروری طوالت کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے اسے 5 میں سے 3 کی ریٹنگ دی ہے[7] ۔ دا انڈین ایکسپریس سے شبھرا گپتا نے مرکزی کرداروں کی اداکاری کو سراہا مگر فلم کو 5 میں سے فقط 1.5 ریٹنگ دی[8] ۔ فرسٹ پوسٹ کے ادیتا جھنجھنوال نے فلم کے دوسرے حصے کی غیر معقولیت پر تنقید کی ہے اور فلم کو "بدری ناتھ کی دلہنیا" اور "بریلی کی برفی" سے بہت ملتی جلتی بتایا ہے۔ انھوں نے بھی مرکزی اداکاروں کی کارکردگی کو سراہا مگر فلم کو 5 میں سے فقط 2.5 کی ریٹنگ دی ہے[9] ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Rajkummar Rao: If two people aren't meant to be together, they will never be"۔ Cinestaan۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "People like Harvey Weinstein will exist everywhere: Kriti Kharbanda"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "Today's Big Release: Shaadi Mein Zaroor Aana And Qarib Qarib Singlle"۔ این ڈی ٹی وی۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "Shaadi Mein Zaroor Aana"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "Shaadi Mein Zaroor Aana - Tomatometer"۔ روٹن ٹماٹوز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "Shaadi Mein Zaroor Aana movie review, ratings: This is what critics say about Rajkummar-Kriti film"۔ International Business Times۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "Shaadi Mein Zaroor Aana Movie Review"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "Shaadi Mein Zaroor Aana movie review: The Rajkummar Rao starrer will leave you confused"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018
- ↑ "Shaadi Mein Zaroor Aana movie review: Even Rajkummar Rao cannot rescue this romantic drama"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018