گنیش چترتھی (ہندی: गणेश चतुर्थी) (جسے ونایک چترتھی بھی کہتے ہیں) ہندوؤں کا ایک مذہبی تہوار جو ان کے ایک دیوتا گنیش کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کا سر ہاتھی جیسا تھا۔ شکلا چترتھی سے شروع ہونے والا یہ تہوار ہندو تقویم کے بھادوں مہینا میں منایا جاتا ہے۔ تہوار کی تاریخیں عموماً اگست اور ستمبر کے مہینوں میں آتی ہیں، یہ تہوار دس دنوں تک جاری رہتا ہے اور اننت چتردشی (अनंत चतुर्दशी) کو اختتام پزیر ہوجاتا ہے۔
موجودہ دور میں اس تہوار کے موقع پر جگہ جگہ شامیانے تان کر عارضی مندریں بنائی جاتی ہیں اور ان میں گنیش کی مٹی سے بنی مورتیاں اور تصاویر رکھی جاتی ہیں اور دس دنوں تک ان کی پوجا چلتی رہتی ہے۔ پھر دس دن گذر جانے کے بعد ان تمام تصاویر اور مورتیوں کو کسی تالاب، نہر یا ندی میں غرق (विसर्जन) کر دیا جاتا ہے، جبکہ بعض افراد ان مورتیوں کو اپنے گھروں ہی میں رکھ لیتے ہیں۔ گرچہ یہ تہوار ایک عوامی تقریب کی شکل میں مراٹھا بادشاہ شیواجی (1630ء–1680ء) کے دور حکومت سے منایا جاتا ہے، تاہم اس وقت بھارتی ریاست مہاراشٹر میں یہ تہوار جس شکل میں منایا جاتا ہے اس کو سب سے پہلے بھوصاحب لکشمن جوالے نے 1892ء میں متعارف کرایا ہے، جب بدھوار پیٹھ پونہ میں انھوں نے گنیش کی ایک عوامی مورتی یا گنپتی نصب کی۔ اس طرز پر عوامی شکل میں گنیش چترتھی منانے کے متعلق سب سے پہلی مجلس مشورہ بھوصاحب لکشمن جوالے کی صدارت میں انہی کے گھر بدھوار پیٹھ میں (جو اب بھو رنگاری بھون کے نام سے معروف ہے) منعقد ہوئی تھی۔ پھر سنہ 1893ء میں لوکمانیہ تلک نے کیسری اخبار میں اس منصوبہ کی تعریف کی، بعد ازاں اگلے سال سنہ 1894ء میں خود انھوں نے اس تہوار کی تشہیر کے خاطر کیسری واڑا، پونہ میں گنیش کی ایک مورتی نصب کی۔[1]

گنیش چترتھی
گنیش میلہ، ممبئی
منانے والےسناتن دھرمی
قسممذہبی/اساطیری
تقریباتسڑکوں اور گلیوں کے سروں پر شامیانے لگانا اور مورتی یا گنپتی نصب کرنا
آغازBhadrapada shukla chaturthi
اختتامAnant Chaturdashi
تاریخاگست/ستمبر
تکرارسالانہ

گرچہ اس تہوار کو پورے بھارت میں ہندو مناتے ہیں، لیکن بالخصوص مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرلا، آندھرا پردیش، گوا، اڑیسہ[2] اور مغربی و جنوبی بھارت کے متعدد علاقوں[3] میں انتہائی اہتمام اور بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔ بھارت کے باہر، نیپال کے ترائی علاقہ نیز ریاستہائے متحدہ امریکا کینیڈا اور موریشس[4] میں رہنے والی ہندو برادریاں بھی انتہائی اہتمام سے اس تہوار کو مناتی ہیں۔

گنیش کی کہانی

ترمیم

تاریخیں

ترمیم

تہوار ہندو تقویم کے مہینے بھادوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ شکلا چترتھی سے شروع ہوتا ہے، چاند کی 4 تاریخ سے شروع ہو کر پندرھواڑہ؛ یعنی چودہویں کے چاند تک) جاری رہتا ہے۔[5] یہ تاریخیں عام طور پر اگست اور ستمبر کے درمیان آتی ہیں۔ تہوار 10 سے 12 دنوں تک جاری رہتا ہے۔


نگار خانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Richard I. Cashman (1975)۔ لوک مانیہ کا افسانہ: مہاراشٹر میں تلک اور عوامی سیاسیات۔ برکلے و لاس اینجلس، کیلیفورنیا: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پریس۔ صفحہ: 79۔ ISBN 0-520-02407-9 
  2. "Ganesh Chaturthi"۔ Encyclopedia Britannica۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2015 
  3. "موریشس میں تہوار، ثقافتی تقریبات اور عوامی تعطیلات"۔ موریشس سیاحت اتھارٹی۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2012ء 
  4. Ref. Dharmasindhu and Indian Calendric System, by Commodore S.K. Chatterjee (Retd). Madhyahana is the 3rd / 5th part of the day (Sunrise-sunset). (Ganesh Chaturthi festival calculation information provided by mypanchang.com). If Chaturthi (fourth lunar day) prevails on two days, the first day should be observed. Even if chaturthi prevails for the complete duration of madhyahana on the second day, if it prevails on the previous day's madhyahana period even for one ghatika (24 minutes), the previous day should be observed.

بیرونی روابط

ترمیم

سانچہ:Ganesha