شیو مندر جوہی
شیو مندر جوہی (انگریزی: Shiva Mandir Johi) جوہی شہر، تحصیل جوہی، ضلع دادو، سندھ پاکستان میں واقع ہے جس کے متعلق مؤرخین کا خیال ہے کہ یہ مندر 200 برس پرانا ہے۔[1]
تاریخ
ترمیممؤرخین کے مطابق شیو مندر جوہی تقریباً 1850ء کی دہائی میں تعمیر ہوا۔[2] مقامی طور پر یہ مندر قُبی سے مشہور ہے[3] دراصل مندر کی ایک گنبذ نما تعمیر بہت بلند ہے جس وجہ سے لگتا ہے کہ یہ مندر قُبی کے نام مشہور ہوا۔
تعمیر
ترمیمیہ مندر طرز تعمیر میں منفرد اور مختلف ہے۔ مندر کے دو گنبد نما تعمیر کردہ حصے ہیں۔ ایک گنبذ نما تعمیر بہت بلند ہے جو تقریبن 70 فٹ بلند ہے اور دوسرا گنبد نما حصا یا گنبد چھوٹا اور گول ہے۔ مندر میں داخل ہونے کے لیے چار دروازے تھے جن میں سے دو بند ہو چکے ہیں۔ مندر کی تعمیر میں لوہے، سیمنٹ اور چن کے پتھر (چیرولی) سے بنائے ہوئے مصالحے کا استعمال کیا گیا ہے۔ مندر کی گنبد نما گول تعمیر پر مجسمے بنے ہوئے تھے جو اب نیم حالت میں نظر آتے ہیں۔ اس طرح مجسمے بلند گنبد نما تعمیر میں بھی نظر آتے ہیں۔ یہ مجسمے تقسیم ہند کے بعد ضائع ہو گئے۔ اس مندر کی طرزِ تعمیر ہندوستان اور نیپال میں موجود مندروں سے ملتی جلتی ہے۔[3] مندر کااحاطہ بہت بڑا تھا اور اس میں 35 کمرے تھے۔ اس کے علاوہ مندر کو چاردیواری یا کمپاؤنڈ وال بھی تھا۔[4]
نقش نگاری
ترمیممندر کے باہر اور اندر دیواروں پر نقش نگاری موجود ہیں۔ اندر دیواروں پر شوا، کرشنا اور وشنو کے اوتاروں اور وشنو کے ظہورات کی نقش نگاری کی گئی ہے۔[3] اس کے علاوہ شو کے بیل یا نندی، ہندو مذہب کے روایات کے مطابق جن اور بھُوتوں، سپیروں، بیل، گائیں،ازدہا ناگ، کبوتر، عورتوں، مرلی یا پنجی، پریوں، پھولوں اور درختوں کی نقش نگاری کی گئی ہے۔[5]
محل وقع
ترمیمشیو مندر جوہی دادو شہر سے 17 کلومیٹر مغرب میں کاچھو کے نزدیک جوہی شہر میں ہے۔ دراصل مندر جوہی شہر کے جنوب میں تھا مگر آج کل شہر کے مرکز میں ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ جوہی شہر کا مندر - BBC News اردو
- ^ ا ب "SHIVA MANDIR, JOHI"۔ discover-pakistan.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2018
- ^ ا ب پ "Heritage: The temple of Shiva - Newspaper"۔ Dawn.com۔ 2012-08-12۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2017
- ↑ For the untouchables of Johi, it is an irony when Muslims start living in their temple - The Express Tribune
- ↑ عزیز کنگرانی (2012)۔ Sindh Tourism: An Archaeological Journey (بزبان انگریزی)۔ ISBN 9789699543111۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2018