شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا

شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا یا شیامین گاوچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: XMN، آئی سی اے او: ZSAM) (انگریزی: Xiamen Gaoqi International Airport) (چینی: 厦门高崎国际机场) چین صوبے فوجیان کے شہر شیامین کا بنیادی بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ ہوائی اڈا شیامین ائیر اور شینڈونگ ائیرلائنز کا مرکز ہے۔ ہوائی اڈا جزیرہ شیامین کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ نئے ٹرمینل (ٹرمینل 4) کی تعمیر اکتوبر 2011ء میں شروع ہوئی اور 2014ء میں مکمل ہوئی۔ [1]

شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا
Xiamen Gaoqi International Airport

厦门高崎国际机场
شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
عاملشیامین بین الاقوامی ہوائی اڈا گروپ کمپنی لمیٹڈ (XIAGC)
خدمتشیامین
محل وقوعہولی ضلع، شیامین
مرکز برائےشیامین ائیر
شینڈونگ ائیرلائنز
بلندی سطح سمندر سے18 میٹر / 59 فٹ
متناسقات24°32′39″N 118°07′40″E / 24.54417°N 118.12778°E / 24.54417; 118.12778
نقشہs
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
XMN is located in فوجیان
XMN
XMN
XMN is located in چین
XMN
XMN
ہوائی اڈے کا مقام
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
05/23 3,400 11,155 اسفالٹ
اعداد و شمار (2017)
مسافر24,485,239
ہوائی جہاز نقل و حرکت186,454
کارگو338,655.7
شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 厦门高崎国际机场
روایتی چینی 廈門高崎國際機場
ہوکین POJ Ē-mn̂g Kò-kiâ Kok-chè Ki-tiû

2012ء میں کارگو ٹریفک کے لحاظ سے شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا چین کا آٹھواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ مسافروں کے لحاظ سے یہ 17،354،076 مسافروں کے ساتھ چین کا گیارہواں مصروف ترین ہوائی اڈا اور ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت کے لحاظ سے چین کا دسواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔

ارتقا

ترمیم

نئی منزلیں

ترمیم

کے ایل ایم نے شیامین گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنی پرواز ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز کے لیے 27 مارچ 2011ء سے شروع کی۔ [2] اس کے بعد سے بین الاقوامی پرواز میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے "شیامین ایئر" نے بوئنگ 787 حاصل کرنے کے بعد سڈنی, وینکوور اور لاس اینجلس کے لیے اپنی پروازیں شروع کیں۔ چین کی متعدد مقامی ایئرلائنیں یہاں آتی ہیں غیر ملکی ایئرلائنوں میں آل نیپون ائیر ویز، کے ایل ایم، کوریا ایئر، ملیشیا ائیرلائنز، فلپائن ایئر لائنز اور تھائی ائیرویز انٹرنیشنل شامل ہیں۔

نیا ہوائی اڈا

ترمیم

جیسا کہ شیامین شہر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گاوچی بین الاقوامی ہوائی اڈا 2014ء میں ٹرمینل 4 تکمیل کے بعد مزید توسیع کے لیے قاصر ہے۔ دادینگ جزیرے پر ضلع شیانگآن میں ایک نیا ہوائی اڈا زیر تعمیر ہے جسے شیامین شیانگآن بین الاقوامی ہوائی اڈا کا نام دیا گیا ہے۔ منصوبہ بندی کے مطابق یہ 2025ء کے آخر تک مکمل ہو گا۔ جب یہ مکمل ہو گا تو اس کے دو نئے رن وے ہوں گے، 550،000 مربع میٹر کا ٹرمینل اور یہ 45 ملین مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہو گا۔ اضافی خصوصیت کے طور اسے شیامین ریلوے اسٹیشن سے بھی منسلک کیا جائے گا۔ [3][4]

مزید دیکھیے

ترمیم

چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست

بیرونی روابط

ترمیم

تصاویر

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "图片 厦门机场28日启动双楼运行 厦航还在老地方_民航新闻_民航资源网"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 28 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2019 
  3. https://centreforaviation.com/data/profiles/newairports/xiamen-xiangan-airport
  4. http://www.chinaaviationdaily.com/news/34/34036.html