شیر افضل جعفری

اردو اور پنجابی کے پاکستانی شاعر

شیر افضل جعفری (پیدائش: یکم ستمبر 1909ء - وفات: 22 جنوری 1989ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر تھے۔ وہ جھنگ کے ملنگ شاعر کے نام سے یاد کیے جاتے تھے۔

شیر افضل جعفری
پیدائششیر محمد
یکم ستمبر 1909ء
جھنگ، صوبہ پنجاب
وفات22 جنوری 1989ء (79 سال)
جھنگ، پنجاب، پاکستان
آخری آرام گاہقبرستان شہیدین، جھنگ
قلمی نامشیر افضل جعفری
پیشہشاعر
زباناردو، پنجابی
نسلپنجابی
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافغزل، نظم، سلام، نعت، مرثیہ، منقبت
نمایاں کام سانولے من بھانولے
موج موج کوثر

پیدائش

ترمیم

شیر افضل جعفری یکم ستمبر 1909ء کو جھنگ، برطانوی ہند کے صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کا اصل نا م شیر محمد تھا۔ وہ اردو اور پنجابی زبان کے ایک منفرد لب و لہجے کے شاعر تھے خصوصاً وہ اپنی اردو شاعری کو جس طرح پنجابی زبان کے خوب صورت الفاظ سے ہم آمیز کرتے تھے وہ انہی کا خاصا تھا۔ ان کے شعری مجموعوں میںسانولے من بھانولے، چناب رنگ، شہر سدا رنگ اور موج موج کوثر کے نام شامل ہیں۔[1]

تصانیف

ترمیم
  • سانولے من بھانولے
  • موج موج کوثر
  • شہر سدا رنگ
  • چناب رنگ

نمونۂ کلام

ترمیم

غزل

جلوہ بے مایہ تھا چشم و نظر سے پہلے زیست اک حادثہ تھی قلب و جگر سے پہلے
وحی اتری دل بے تاب کی تشکیل کے بعد ​ عشق تعمیر ہوا علم و ہنر سے پہلے
عین فردوس میں جل اٹھا تھا آدم کا شباب​آگ برسی تھی یہیں دیدۂ تر سے پہلے
زندگی مزرع تکلیف و سکوں ہے افضل شام اُگتی ہے یہاں نورِ سحر سے پہلے [4]

وفات

ترمیم

شیر افضل جعفری 22 جنوری، 1989ء کو جھنگ،پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ جھنگ میں قبرستان شہیدین میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2][5][3]

حوالہ جات

ترمیم