شیواجی (فلم)
شیواجی 2007ء میں بنی تمل زبان کی ایک ہنگامہ خیز فلم ہے جو ایس شنکر کی ہداہتکاری میں بنی تھی۔ اسے اے وی ایم پروڈکشن نے پروڈیوز کیا تھا۔ فلم کے کلیدی کردار میں رجنی کانت اور شریا سرن ہیں۔ دیگر کرداروں میں سومن، وویک، منی وننا اور رگھوورن ہیں۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے تیار کی اور آرٹ ڈیئریکٹر تھوٹا ٹحارانی تھے جبکہ کے وی آنند سنیماٹوگرافر تھے۔
شیواجی | |
---|---|
(تمل میں: சிவாஜி) | |
اداکار | رجنی کانت شریا سرن |
صنف | ہنگامہ خیز فلم |
دورانیہ | 188 منٹ [1] |
زبان | تمل |
ملک | بھارت |
مقام عکس بندی | نیویارک شہر ، ہسپانیہ [2] |
موسیقی | اللہ رکھا رحمان |
ایڈیٹر | انتھونی |
تاریخ نمائش | 2007 |
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v393508 |
tt0479751 | |
درستی - ترمیم |
اس فلم کی کہانی ایک معروف سافٹ ویئر سسٹم آرکیٹیکٹ کے ارد گرد گھومتی ہے۔ شیواجی امریکا میں اپنا کام ختم کر کے بھارت واپس آتا ہے۔ وہ سماج کو سدھارنے کا خواب دیکھتا ہے۔ ایک ایسے سماج کا تصور کرتا ہے جہاں مفت طبی سہولیات اور تعلیم مہیا ہو۔ لیکن اس کے تمام منصوبوں کے درمیان میں ادیسیہان نامی ایک تاجر مشکل بن کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ علاقہ کی بن عنوانی کا بول بالا ہوتا ہے۔ لہذا شیواجی کے پاس ایک راستہ بچتا ہے کہ وہ انتظامیہ اور سماج کے دشموں لڑائی کرے، انھیں ختم کرے اور سماج کو تمام برائیوں سے پاک کرے۔
یہ فلم 15 جون 2007ء کو تمل زبان میں ریلیز ہوئی اور اسی تاریخ کو تیلگو زبان میں بھی ریلیز کی گئی۔ اس فلم کو ہندی زبان میں بھی ریلیز کیا گیا۔ ہندی زبان کا ترجمہ 8 جنوری 2010ء کو ریلیز کیا گیا۔ فلم کو نقادوں نے مثبت تنقیدوں سے نوازا اور فلم نے بہت زیادہ دولت کمائی۔ فلم کو قومی فلم اعزازات، 3 فلم فیئر اعزازات اوت 2 وجے اعزاز ملے۔
فلم 3ڈی میں بھی دکھائی گئی اور 12 دسمبر 2012ء کو بنام شیواجی 3ڈی ریلیز ہوئی۔ اصلی فلم کے مقابلے 3ڈی ورزن کچھ کم طویل تھی۔
کرادر
ترمیمفلم میں رجنی کانت نے شیواجی کا کردار ادا کیا[3]
شریا سرن [4]
وویک نے نے اریوو کا کرداد نبھایا۔[4]
سومن نے ادیسیہان کا مرداد نبھایا۔[3]
باکس آفس
ترمیمکیرلا میں فلم کے سنیما گھروں کے حقوق ₹26 million (امریکی $360,000) ملین روپئے میں فروخ ہوئے جبکہ آندھرا پردیش میں ₹80 million (امریکی $1.1 ملین) ملین روپئے میں فروخت ہوئے۔ دنیا بھر میں 750 سنیما گھروں میں دکھائے جانے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔[5] تمل ناڈو کے 303 اسکرین پر یہ فلم ریلیز ہوئی اور اندھرا پردیش میں 300 اسکرین پر ریلیز کی گئی۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt0479751/
- ↑ "فلم کا صفحہ FilmAffinity identifier پر"— اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2024ء۔
- ^ ا ب Arup Chanda (24 جون 2007)۔ "Rajnikanth THE BOSS"۔ دی ٹریبیون۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مئی 2018
- ^ ا ب
- ↑ "'Sivaji' producers clarify on sale of theatrical rights"۔ The Hindu۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2015
- ↑ Kishore Singh (16 جون 2007)۔ "Heroworshipping Rajinikanth"۔ 1 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اگست 2011
بیرونی روابط
ترمیم- Sivaji آئی ایم ڈی بی پر
- Sivaji آل مووی پر