شیواجی راؤ گائیکواڑ المعروف رجنی کانت (پیدائش: 12 دسمبر 1950ء) ایک تمل اور ہندی فلم اداکار ہیں۔ آپ کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے۔ رجنی کانت کا جنم بینگلور میں ایک مراٹھا هیندرے پاٹل (مراٹھی خاندان) میں ہوا، رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے اور ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔

رجنی کانت
(تمل میں: ரசினிகாந்த் ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رجنی کانت

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Shivaji Rao Gaekwad ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1950-12-12) 12 دسمبر 1950 (عمر 74 برس)
بنگلور, Mysore State (now کرناٹک), India
رہائش چینائی, تمل ناڈو, بھارت
قومیت بھارتی
زوجہ لتھا رجنی کانت (1981 – حال)
اولاد
رشتے دار دھنش (داماد)
عملی زندگی
مادر علمی ادیار فلم انسی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ
  • سکرین رائٹر
  • اداکار
  • پروڈیوسر
  • سیاست دان
پیشہ ورانہ زبان ملیالم ،  کنڑ زبان ،  مراٹھی ،  انگریزی ،  تیلگو ،  تمل   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1975 – حال
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رجنی کانت نے بطور اداکار کیرئیر کا آغاز نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل (1957) سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنہیں رجنی كانت اپنا گرو مانتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں مختلف کردار ادا کرنے کے بعد (تمل فلموں میں)، وہ آہستہ آہستہ ایک اسٹار کی طرح اُبھرے۔ اور اپنی فلمی زندگی کے چند سالوں میں وہ تامل سنیما کے سپر اسٹار بن گئے اور تب سے ہندوستان کی مقبول ثقافت میں ایک لیجنڈ بنے ہوئے ہیں۔ ان مخصوص اسٹائل اور بات چیت بولنے کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہیں۔ دیگر بھارتی علاقائی فلم انڈسٹریوں میں کام کرنے کے علاوہ وہ غیر ملکی کی فلموں میں بھی نظر آئے جن انگریزی فلمیں بھی شامل ہیں۔

رجنی کانت کو شیواجی فلم میں اداکاری کے لیے جب 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے تو وہ جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔ رجنی کانت کو سن 2000 میں ہندوستان کی حکومت نے فن کے شعبہ میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔

اہم فلمیں

ترمیم
کلید
یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلم ابھی جاری نہیں ہوئی
سال فلم کا نام (ترجمہ) کردار کا نام ساتھی فنکار/ ایوارڈ حوالہ
1976 مندرو مودیچو (تین الجھنیں) پرساد کمل ہاسن، سری دیوی
1977 گائتری راجا رتھنم سری دیوی
1978 پریا گنیش سری دیوی
1978 مولوم مالاروم (کانٹے پھول) کالی ( اسپیشل ایوارڈ بہترین اداکار)
1980 رام رابرٹ رحیم(امر اکبر انتھونی کا ری میک) رام کرشنا، سری دیوی
1983 اندھا قانون (پہلی ہندی فلم ) وجے کمار سنگھ امیتابھ بچن، ہیما مالنی
1984 میری عدالت انسپکٹر اشوک زینت امان
1984 گنگوا گنگوا شبانہ اعظمی، ساریکا
1984 نالوانوکو نالوان(اچھے کے لیے اچھا) مانکام (فلم فئیر ایوارڈ اور سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار)
1984 جون جانی جناردھن جون /جانی /جناردھن رتی اگنی ہوتری، پونم ڈھلون
1985 شری رگھویندرا رگھویندرا سوامی (سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1985 بے وفائی اشوک ناتھ راجیش کھنہ، پدمنی کولہ پوری
1985 وفادار رنگا پدمنی کولہ پوری
1985 مہاگرو وجے راکیش روشن، میناکشی
1985 گرفتار(مہمان کردار) انور امیتابھ بچن، کمل ہاسن
1986 بھکوان دادا بھگوان دادا راکیش روشن، ہرتھک روشن
1986 اصلی نقلی برجو استاد شتروگھن سنہا
1986 دوستی دشمنی انسپکٹر رنجیت جتیندر، رشی کپور
1986 ماویران(فلم مرد کا ری میک) راجا (بطور پروڈیوسر)
1987 انصاف کون کرے گا انسپکٹر وکرم سنگھ دھرمیندر، جیاپرادھا
1987 اتر دکشن (شمال جنوب) شنکرن جیکی شیروف، مادھوری
1988 طمانچہ وکرم پرتاب سنگھ جتیندر، کمی کاٹکر
1988 بلڈ اسٹون(انگریزی فلم) شیام سابُو -
1989 غیرقانونی احمد خان(مہمان کردار) گووندا، سری دیوی
1989 بھرشٹاچار(کرپشن) عبد الستار (مہمان کردار) متھن چکرورتی، ریکھا
1989 چالباز جگّو سنی دیول، سری دیوی
1991 ہم کمار ملہوترا امیتابھ بچن، گووندا
1991 فرشتے انسپکٹر ارجن ٹانگے دھرمیندر، ونودکھنہ، سری دیوی
1991 خون کا قرض کشن ونود کھنہ، سنجے دت
1991 پھول بنے انگارے انسپکٹر یشونت سنگھ ریکھا
1991 تھلاپتھی(کمانڈر، ہندی ڈب:دلاپتھی) سوریا (سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1992 تیاگی شنکر /دادھو دیال جیاپرادھا
1992 اننامالی اننامالی (سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1993 انصاف کے دیوتا بوس راج کمار، ونود کھنہ
1995 باشا (ہندی ڈب: مانک باشا) (سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1995 آتنک ہی آتنک (تباہی ہی تباہی) مُنّا عامر خان،جوہی چاولہ
1995 مٹھو(ہندی ڈب: مٹھو مہاراجا) مٹھو/ مہاراجا ( تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ اور سینما ایکسپریس ایوارڈ بہترین اداکار )
1999 پڈئیپا پڈئیپا (تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ بہترین اداکار )
2002 بابا (بطور مصنف) بابا منیشا کوئرالہ
2005 چندر مکھی(چاند سے چہرے والی) ساراونن ری میک: بھول بھلیاں (اکشے کمار)
2007 شیواجی شیواجیارومگم شریا سرن
(تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ بہترین اداکاراور وجے ایوارڈ پسندیدہ ہیرو)
2008 کسیلن اشوک کمار خصوصی ظہور
2010 اینتھرن (ہندی: روبوٹ) ڈاکٹر وسی گرن/ چٹی (روبوٹ) ایشوریا رائے، ڈینی ڈینزونگپا
2011 را ون چٹی (روبوٹ) خصوصی ظہور
شاہ رخ خان، کرینہ کپور
2014 کوچادیاں(لمبی چوڑٹی والا بادشاہ) کوچادیاں/ رانا/ سینا دیپیکا پڈوکون
2014 لنگا راجا لنگیشورن/ کنگیشورن ( وجے ایوارڈ پسندیدہ ہیرو ) سوناکشی سنہا، انوشکا شیٹی
2016 کبالی کبالی سورن رادھیکا اپٹے
2018 کالا کالی کرن (کالا) نانا پاٹیکر، ہما قریشی
2018 2.0 ڈاکٹر وسی گرن/ چٹی (روبوٹ) اکشے کمار، ایمی جیکسن
2019ء پیٹا پیٹا ویلن (کالی) نواز الدین صدیقی، ٹرشا کرشنن، وجے سیتھوپتی [2]
2020ء دربار آدتیہ ارناچلم سنیل شیٹی، نین تارا، نویدا تھامس

حوالہ جات

ترمیم

َ

  1. "Rajinikanth gets Padma Vibhushan; Padma Shri for Priyanka, Ajay Devgn"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ New Delhi۔ 26 January 2014۔ 25 October 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2016 
  2. Raja Sekar (7 September 2018)۔ "Rajinikanth's upcoming film with Karthik Subbaraj titled Petta, likely to target summer 2019 release"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 2018-09-07 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2018