عالم نظامی بلرام پوی
عالم نظامی | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | شاہ محمد | |
قلمی نام | عالم نظامی | |
تخلص | عالم | |
ولادت | یکم جنوری 1984ء چندہ پور بلرام پور انڈیا | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، نعت نظم گیت منقبت | |
ادبی تحریک | دبستانِ اردو ممبئی |
بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَحیِمِْ
اردو مشاعروں کے حوالے سے شہرت پانے والے شاعر عالم نظامی کا اصلی نام شاہ محمد اور ان کے والد کا نام مرحوم غلام حسین شاہ نظامی ہے آپ کا تعلق بلرام پور سے ہے جو بھارت کے صوبے اتر پردیش میں واقع ہے آپ یکم جنوری 1984 کو چندہ پور گاؤں ضلع بلرام پورمیں پیدا ہوئے-آپ ایک بہترین شاعر و ادیب کے ساتھ ساتھ بہت اچھے نثر نگار بھی ہیں ہندوستان کے مختلف شعرا پر آپ کے مضامین اردو اخبار و رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔آپ کی وجہ شہرت اردو غزلوں کے ساتھ ساتھ حمدیہ ونعتیہ شاعری بھی ہے آپ ویسے تو کئ اصناف ادب میں طبع آزمائی کر چکے ہیں لیکن صنف نعت آپ کی پسندیدہ صنف ہے
نعت گوئی کاسفر
ترمیمآپ نےابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے مدرسے میں حاصل کی اس کے بعد دارالعلوم محبوب سبحانی، کرلا ممبئی میں شعبئہ حفظ میں داخلہ لیا، آپ کسی وجہ سے تعلیمی سلسلے کو جاری نہ رکھ سکے اور قرأت کی دستار و سند حاصل کرنے کے بعد کاروبار میں مصروف ہوگئے ، آپ کے والد غلام حسین شاہ نظامی بہت مذہبی انسان تھے علماء سے بےپناہ عقیدت رکھتے تھے اسلئے ہندوستان کے بہت نامور علماء اور خطبا آپ کے والد کا نہ صرف احترام کرتے تھے بلکہ ان کی ہر گزارش کو قبول بھی کرتے تھے چنانچہ والد گرامی کی درخواست پر آپ کو بہت چھوٹی عمر سے ہی بڑے بڑے جلسوں میں آسانی سے نعت پڑھنے کا شرف حاصل ہوا -شاید یہ آپ کے والد گرامی کی شفقت و محبت اور تربیت کا نتیجہ ہے جس نے آپ کو نعت گوئی کی طرف آمادہ کیا تقریباً بارہ سال کی عمر سے ہی آپ کی نعت خوانی اور نعت گوئی کے سفر کا آغاز ہوا ، 13 سال کی عمر میں آپ نے اپنے مدرسے کے لئے ایک نظم لکھی جس کی اصلاح سید شاکر حسین سیفی نے فرمائ اس کے دو شعر ملاحظہ فرمائیں
تری ہے شان بھی کیا شان اے محبوب سبحانی
زمانے پر ترا احسان اے محبوب سبحانی
تری چوکھٹ سے نکلے کس قدر قرآن کے حافظ
ہے تجھ پہ غوث کا فیضان اے محبوب سبحانی
اردو مشاعروں کا سفر
ترمیمآپ ابتدا میں شاہ محمد کیفی کے نام سے متعارف ہوئے بعد میں اردو مشاعروں میں عالم نظامی کے نام سے مشہور ہوئے۔ تقریباً بیس سال کی عمرسے با قاعدہ اردو مشاعروں میں آپ کی شرکت ہورہی ہے اب تک بھارت کے مختلف صوبوں اور علاقوں کے مشاعروں میں آپ ایک شاعر کی حیثیت سے شریک ہوکر سرمایۂ داد و تحسین وصول کر چکے ہیں
اعزازات
ترمیمعلمی ادبی شعری اعزاز (منجانب ) مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی
حمدیہ ونعتیہ شاعری
ترمیم- گردش وقت کے جب ظلم و ستم یاد آئے
- تری مدح خوانی ہو مشغلہ میں ہمیشہ تیری ثنا کروں
- رب نے سن لی مری فریاد صدا سے پہلے
- محشر میں کون کس کا بھلا غمگسار ہے
- چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے
- رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے
- ہر شخص جہاں کا سائل ہے ہر شخص جہاں کا منگتا ہے
- جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ
- ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا
- شام بھی مدینے میں رات بھی میں رات بھی مدینے میں
- انکی تخلیق کے باعث ہی بنی ہے دنیا
- کروں میں شکر ادا کیسے اس عطا کے لئے
- پھول بھی مہکتے ہیں ٹہنیاں مہکتی ہیں
نعت خوانی
ترمیمآپ بہت ہی مترنم خوش الحان نعت خواں ہیں تاہم نعت خوانی سے یہ آپ کی محبت ہے جو آج بھی آپ ممبئی کے عظیم نعت خواںسید مناظر حسن اشرف کے زیر سایہ اپنے نعت خوانی کے فن کو سنوار رہے ہیں فی الوقت آپ ممبئی میں مقیم ہیں نیز دبستانِ اردو ،ممبئی کے سیکریٹری بھی ہیں جس کے ذریعے اپنے ادبی خدمات کو بھی انجام دے رہے ہیں