صارف:Aliya Furrukh/Panic attack/گھبراہٹ
Panic attack / گھبراہٹ | |
---|---|
گھبراہٹ کا تجربہ کرنے والے کی تصویر کشی کسی دوسرے شخص کی طرف سے یقین دہانی کرائی جا رہی ہے | |
اختصاص | نفسیاتی عارضہ |
علامات | شدیدخوف ،تیزدھڑکن ، پسینا آنا,لرزش, سانس کی قلت, بے حسی[1][2] |
مضاعفات | خودکو نقصان پہنچانا, خودکشی[2] |
عمومی حملہ | منٹ سے زیادہ[2] |
دورانیہ | سیکنڈ سے گھنٹے [3] |
وجوہات | گھبراہٹ کا عارضہ،سماجی اضطراب کا عارضہ, صدمے کے بعد تنائو کا عارضہ, منشیات کا استعمال,ڈپریشن،افسردگی کا عارضہ,طبی مسائل[2][4] |
خطرہ عنصر | تمباکو نوشی, نفسیاتی دبائو[2] |
تشخیصی طریقہ | دیگر ممکنہ وجوہات کو خارج کرنے کے بعد [2] |
مماثل کیفیت | ہائپر تھائیرائیڈزم، ہائپر پیرا تھائیرائیڈزم امراض قلب,پھیپھڑوں کاعارضہ,منشیات کا استعمال[2] |
علاج | سائیکو تھراپی, ادویاتs[5] |
تشخیض مرض | عام طور پر بہتر[6] |
تعدد | فیصد 3(EU), 11فیصد (US)[2] |
گھبراہٹ کے حملے شدید خوف کے اچانک دورانیے ہوتے ہیں جن میں تیز دھڑکن ، پسینہ آنا، لرزنا، سانس کی قلت ، بے حسی، یا یہ احساس شامل ہو سکتا ہے کہ کچھ برا ہونے والا ہے۔ [1] [2] ایک منٹ کے اندر اندرشدید علامات ظاہر ہوتی ہے. [2] عام طور پر یہ تقریباً 30 منٹ تک رہتے ہیں لیکن دورانیہ سیکنڈوں سے گھنٹوں تک مختلف ہو سکتا ہے۔ [3] کنٹرول کھونے یا سینے میں درد کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ [2] گھبراہٹ کے حملے بذات خود جسمانی طور پر خطرناک نہیں ہیں۔ [6] [7]
گھبراہٹ کے حملے کئی عوارض کی وجہ سے ہوسکتے ہیں جن میں گھبراہٹ کا عارضہ، سماجی اضطراب کا عارضہ، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر ، منشیات کااستعمال ، ڈپریشن اور طبی مسائل شامل ہیں۔ [2] [4] وہ یا تو کسی خاص واقعے کا ردعمل یا غیر متوقع طور پر وہوسکتے ہیں۔ [2] تمباکو نوشی ، کیفین ، اور نفسیاتی تناؤ گھبراہٹ کے حملے کا خطرہ کو بڑھاتا ہے۔ [2] اس عارضہ کی تشخیص سے پہلے، ایسی حالتوں کو خارج کر دینا چاہئے جو ملتی جلتی علامات پیدا کرسکتے ہیں، جیسے ہائپر تھائیرائیڈزم ، ہائپر پیراتھائیرائیڈزم ، دل کی بیماری ، پھیپھڑوں کی بیماری ، اور منشیات کا استعمال۔ [2]
گھبراہٹ کے حملوں کا علاج بنیادی وجہ پر کیا جانا چاہئے۔ [6] ان لوگوں کے لئے جن پر اکثر گھبراہٹ کے حملے ہوتے ہیں، مشاورت یا دوائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ [5] سانس لینے کی تربیت اور پٹھوں میں نرمی کی تکنیک بھی مدد کر سکتی ہیں۔ [8] متاثرہ افراد میں خودکشی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ [2]
یورپ میں تقریباً 3 فیصد آبادی کو ایک مخصوص سال میں گھبراہٹ کا حملہ ہوتا ہے جبکہ ریاستہائے متحدہ میں یہ شرح تقریباً 11فیصد ہے۔ [2] تناسب کے لحاظ یہ مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ عام ہیں۔ [2] وہ اکثر بلوغت یا ابتدائی جوانی کے دوران شروع ہوتے ہیں۔ [2] بچے اور بوڑھے عام طور پر کم متاثر ہوتے ہیں۔ [2]
- ^ ا ب "Anxiety Disorders"۔ NIMH۔ March 2016۔ 29 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2016
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص American Psychiatric Association (2013)، Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders (5th ed.)، Arlington: American Psychiatric Publishing، صفحہ: 214–217، ISBN 978-0890425558
- ^ ا ب Borwin Bandelow، Katharina Domschke، David Baldwin (2013)۔ Panic Disorder and Agoraphobia (بزبان انگریزی)۔ OUP Oxford۔ صفحہ: Chapter 1۔ ISBN 9780191004261۔ 20 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ^ ا ب MG Craske، MB Stein (24 June 2016)۔ "Anxiety"۔ Lancet۔ 388 (10063): 3048–3059۔ PMID 27349358۔ doi:10.1016/S0140-6736(16)30381-6
- ^ ا ب "Panic Disorder: When Fear Overwhelms"۔ NIMH۔ 2013۔ 04 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2016
- ^ ا ب پ John Geddes، Jonathan Price، Rebecca McKnight (2012)۔ Psychiatry (بزبان انگریزی)۔ OUP Oxford۔ صفحہ: 298۔ ISBN 9780199233960۔ 04 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ (June 7, 2018). Ghadri, Jelena-Rima; et al.
- ↑ Ruth,WT(2010)