صہیب حسینی
مولانا سید صہیب حسینی ندوی برصغیر کے معروف اسلامی اسکالر، مایہ ناز مفسر،دردمند ومؤثر داعی،شہرت یافتہ خطیب اور کئی گراں قدر کتب کے مصنف ومؤلف ہیں،مولانا علوم اسلامیہ اور عربی زبان و ادب کی عالمی شہرت یافتہ دانش گاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء ، لکھنؤ کے شیخ التفسیر (صدر شعبہ علوم قرآنی) کے منصب پر فائز ہیں،آپ ہندوستان کے معروف اسلامی ادارہ جامعہ سید أحمد شہید ، ملیح آباد کے سابق مہتمم ہیں۔ آپ کی ولادت 1963 میں ہوئی،آپ کا خاندانی تعلق آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے اور آپ نجیب الطرفین فاطمی سید ہیں،چنانچہ آپ کا دادیہالی تعلق منصورپور ، مظفرنگر ، بھارت کے سادات بارہہ (واسطی زیدی حسینی سادات) سے ہے،جبکہ نانیہالی تعلق تکیہ کلاں ، رائے بریلی کے حسنی سادات (عبداللہ شاہ غازی اور شاہ قطب الدین مدنی کی نسل) سے ہے،مولانا مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی اور ڈاکٹر عبدالعلی حسنی ندوی کے نواسے ہیں،آپ عالم اسلام کے معروف مفکر ومحدث خطیب العصر مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے چھوٹے بھائی ہیں،آپ کے والد شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلوی کے جلیل القدر خلیفہ اور ندوۃ العلماء ، لکھنؤ کے سابق نائب ناظم مولانا سید طاہر حسینی مظاہری تھے۔ آپ سلاسل تصوف میں حضرت شاہ سید نفیس الحسینی (لاہور) کے خلیفہ ومجاز بیعت ہیں۔