ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوب میں واقع ایک ضلع ہے جو دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر موجود ہے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو 1849ء کے دوسری اینگلو سکھ جنگ کے بعد برطانوی راج کے دور حکومت میں پنجاب کا ایک ضلع بنایا گیا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان 1901ء تک صوبہ پنجاب کا حصّہ رہا پھر الگ ہو کر نئے بننے والے صوبہ سرحد (خیبر پختونخوا) میں ضم کردیا گیا تھا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی آبادی 1,822,916 اٹھارہ لاکھ بائیس ہزار نو سو سولہ افراد پر مشتمل ہے۔


District Dera Ismail Khan
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا نقشہ
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا نقشہ
ملک پاکستان
صوبہ خیبر پختونخوا
تشکیل1849
قائم ازبرطانوی راج
مرکزی دفترڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیلیں
05
  • ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل
    پہاڑ پور تحصیل
    پاروا تحصیل
    کولاچی تحصیل
    درابن تحصیل
    مقامی علاقہ (ڈی آئی خان تحصیل)
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر)سارہ رحمان
رقبہ
 • کل9,334 کلومیٹر2 (3,604 میل مربع)
بلندی165 میل (541 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء)
 • کل1,822,916
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک29111
ٹیلی فون کوڈ966


علم آبادیات

ترمیم

زبانیں

سرائیکی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سادہ اکثریت میں اہم نسلی گروہ ہیں۔ ڈی آئی خان ضلع کی کل آبادی 1,822,916 ہے مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق ضلع میں 956,098 مرد اور 866,667 خواتین پر مشتمل آبادی ہے۔



 

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں زبانیں مردم شماری پاکستان 2023ء

  سرائیکی (65.76%)
  پشتو (31.96%)
  اردو (1.70%)
  بلوچی (0.04%)
  دیگر (0.51%)

ضلع میں 1,198,862 سرائیکی اور 582,703 پشتو اور 31,152 اردو اور 4,765 پنجابی اور 863 سندھی اور 791 بلوچی اور 490 کشمیری اور 2,738 ہندکو اور 5 براہوئی اور 18 شینا اور 2 بلتی اور 3 کلاشہ اور 524 دیگر ہیں کل 1,822,916 میں سے۔ [1]


تحصیلیں

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم
  1. "7th Population and Housing Census - Detailed Results: Table 11" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics