طاہر تونسوی

اردو اور سرائیکی کے ممتاز محقق، ادیب، شاعر، نقاد اور پروفیسر

پروفیسر ڈاکٹر طاہر تونسوی اردو اور سرائیکی کے ممتاز محقق، ادیب، شاعر، نقاد اور پروفیسر تھے۔

ڈاکٹر   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طاہر تونسوی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1948ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تونسہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 31 دسمبر 2019ء (70–71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملتان ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
اورینٹل کالج لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری مشیر خواجہ محمد زکریا   ویکی ڈیٹا پر (P184) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محقق ،  شاعر ،  ادبی نقاد ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  سرائیکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تحقیق ،  ادبی تنقید ،  غزل ،  سوانح ،  سرائیکی ادب   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ بہاؤ الدین زکریا ،  یونیورسٹی آف سرگودھا   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

ان کا اصل نام حفیظ الرحمٰن طاہر تھا۔ وہ 1948ء میں تونسہ شریف، ضلع ڈیرہ غازی خان، پاکستان میں ملک خدا بخش محمود کے گھر پیدا ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان سے میٹرک، گورنمنٹ کالج ملتان سے انٹرمیڈیٹ اور اورینٹل کالج لاہور سے ایم اے (اردو) کیا۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کی زیرِ نگرانی جامعہ پنجاب سے سید مسعود حسن رضوی- احوال و آثار کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1974ء میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوئے اور مختلف کالجوں میں تعینات رہے۔ ملتان تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی رہے۔ گورنمنٹ کالج لاہور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکے شعبہ اردو سے بھی وابستہ رہے۔[1]

تصانیف

ترمیم
  • ملتان میں اردو شاعری
  • اقبال اور مشاہیر
  • مسعودحسن رضوی ادیب: کتابیات
  • مسعود حسن رضوی ادیب: حیات اور کارنامے
  • ڈاکٹر فرمان فتح پوری - احوال و آثار
  • طنز و مزاح: تاریخ تنقید اتخاب، تجزیے
  • دنیائے ادب کا عرش
  • شجر سایہ دار صحرا کا
  • ہم سفر بگولوں کا
  • رجحانات
  • حیاتِ اقبال
  • تذکرہ کتابوں کا
  • فیض احمد فیض: تنقیدی مطالعہ
  • شاعرِ خوشنوا: فیض احمد فیض
  • اقبال اور سید سلیمان ندوی
  • تحقیق و تنقید: منظرنامہ
  • جہان ِ تخلیق کا شہاب
  • وہ میرا محسن وہ تیرا شاعر
  • نصاب تعلیم اور اکیسویں صدی
  • جہت ساز قلم کار: ڈاکٹر سلیم اختر
  • خواجہ غلام فرید - شخصیت اور فن
  • عکس فرید
  • سرائیکی کتابیات آغاز تا 1993ء
  • اقبال اور عظیم شخصیات
  • اقبال شناسی اور نخلستان
  • اقبال اور پاکستانی ادب
  • اقبال اور مشاہیر
  • ہم سخن فہم ہیں
  • سرائیکی ادب، ریت تے روایت

وفات

ترمیم

ڈاکٹر طاہر تونسوی 31 دسمبر 2019ء کو ملتان، پاکستان میں انتقال کر گئے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،ادبی مشاہیر کے خطوط، قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور، 2019ء، ص 197