عالمی اسلامی ٹکسال (انگریزی:World Islamic Mint) کا ادارہ پوری دنیا میں اسلامی طلائی دینار اور نقرئی درہم کے معیارات کا تعین کرتی ہے۔[1] ملایشیا کے صوبے کیلانتن میں زر قانونی کے حییثیت پانے والے اکثر طلائی دینار اور نقرئی درہم عالمی اسلامی ٹکسال کے بنائے ہوئے ہیں۔ اس کی بنیاد 1993ء میں شیخ عمر واڈیلو نے رکھی۔ اس کا مرکزی دفترابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ہے۔ جبکہ اس کے ذیلی دفاتر دنیا کے کئی ممالک میں ہیں۔ اور اس ادارے کے بنائے ہوئے طلائی دینار اور نقرئی درہم بائیس (22) سے زیادہ ممالک میں استعمال ہوتے ہیں۔[2][3]

عالمی اسلامی ٹکسال
صنعتطلائی دینار اور نقرئی درہم
قیام1993
بانیشیخ عمر واڈیلو
صدر دفترابوظہبی، متحدہ عرب امارات
علاقہ خدمت
ملایشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، خصوصاً اور پوری دنیا عموماً
ویب سائٹwww.islamicmint.com

معیارات

ترمیم

عالمی اسلامی ٹکسال کی تحقعقاتی ٹیم طلائی دینار اور نقرئی درہم کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالتی ہے۔ اسلامی فقہ کی روشنی میں ایک دینار کا وزن ایک مثقال ہونا چاہیے۔ جو 72 جو(جو) کے دانوں کے وزن کے برابر ہوتاہے۔ اور جدید معیار وزن کے مطابق اس کا وزن تقریبا 4.25 گرام ہوتاہے۔ حضرت عمر کے دور میں ان سکّوں کو کاٹھا گیا اور اس کے وزن کوایک مثقال تک لایاگیا۔ اورحضرت محمّد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک معیار قائم کیا کہ سات دینار کا وزن دس دراہم کے برابر ہو۔ لہذا ایک درہم کا وزن تقریبا 2.975 گرام (تقریبا 3 گرام) ہوتاہے۔ حضرت عمر کے دور میں اس پر بسم اللہ لکھا گیا۔ حضرت علی اور حضرت عبداللہ بن زبیر اور حضرت امیر معاویہ نے پہلی مرتبہ اپنے سکّے جاری کیے۔ بعد میں عبدالملک بن مروان نے مسلمانوں میں باقائدہ طورسے اپنے سکّے ڈھالنے شروع کیے۔ جس کاوزن نہایت احتیاط کے ساتھ 4.25 گرام رکھا گیا۔[4] اس لیے عالمی اسلامی ٹکسال نے ایک طلائی دینار کا وزن 4.25 گرام اور ایک نقرئی درہم کا وزن 2.975 گرام رکھا ہے۔ اور طلائی دینار کی خالصیت 22 قیراط (7۔91 فیصد) ہے۔ جبکہ نقرئی درہم کی خالصیت 24 قیراط (9۔99 فیصد) ہے۔

مختلف سکّوں کااجراء(Denominations)

ترمیم

عالمی اسلامی ٹکسال طلائی دیناراور نقرئی درہم کے مختلف سکّوں کااجراء کرتی ہیں۔
دنانیر: 1/2 دینار، 1 دینار، 2 دنانیر، 5 دنانیر، 8 دنانیر، 10دنانیر
دراہم: 1/2 درہم، 1 دراہم، 2 دراہم، 5 دراہم، 8 دراہم، 10 دراہم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Hackers and the Alternatives to the Global Financial System"۔ The Market Oracle۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-17
  2. "Kelantan makes dinar and dirham legal tender"۔ AsiaOne News۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-17
  3. "2013 Jadi Tahunnya Dinar"۔ Repbulika Online Ekonomi۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-17
  4. Ibn Khaldun, The Muqaddimah, ch. 3 pt. 34.