ملائیشیا

ایشیا کا ایک ملک
(ملایشیا سے رجوع مکرر)

ملائیشیا یا مالیزیہ (( [Malay: [malɛjsia ) جنوب مشرقی ایشیا میں ایک مسلم ملک ہے۔ وفاقی آئینی بادشاہت تیرہ ریاستوں اور تین وفاقی علاقوں پر مشتمل ہے، جنہیں بحیرہ جنوبی چین نے دو علاقوں میں الگ کیا ہے: جزیرہ نما ملائیشیا اور جزیرہ بورنیو پر مشرقی ملائیشیا کا علاقہ۔ جزیرہ نما ملائیشیا کی زمینی اور سمندری سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ اور سمندری سرحدیں سنگاپور، ویتنام اور انڈونیشیا کے ساتھ ملتی ہیں۔ مشرقی ملائیشیا برونائی اور انڈونیشیا کے ساتھ زمینی اور سمندری سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلپائن اور ویتنام کے ساتھ سمندری سرحدوں کا اشتراک کرتا ہے۔ کوالالمپور قومی دار الحکومت، ملک کا سب سے بڑا شہر اور وفاقی حکومت کی قانون ساز شاخ کی نشست ہے۔ پتراجایا انتظامی مرکز ہے، جو دونوں انتظامی شاخوں (کابینہ، وفاقی وزارتیں اور وفاقی ایجنسیاں) اور وفاقی حکومت کی عدالتی شاخ کی نمائندگی کرتا ہے۔ کل رقبہ 330,803 مربع کلومیٹر (127,724 مربع میل) ہے۔ تین کروڑ بیس لاکھ (2023 کی مردم شماری) سے زیادہ آبادی کے ساتھ، یہ ملک دنیا کا 43 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ یہ ملک 17 میگا ڈائیورس ممالک میں سے ایک ہے اور متعدد مقامی انواع کا گھر ہے۔ تنجنگ پیائی براعظم یوریشیا کا سب سے جنوبی نقطہ ہے۔ یہ ملک استوائی خطے میں واقع ہے۔ اس ملک کی ابتدا ملائی سلطنتوں سے ہوئی ہے، جو اٹھارہویں صدی سے، برطانوی آبنائے بستیوں کے محافظات کے ساتھ برطانوی سلطنت کے تابع ہو گئیں۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران، برطانوی ملایا، دیگر قریبی برطانوی اور امریکی کالونیوں کے ساتھ، سلطنت جاپان کے قبضے میں چلا گیا۔ تین سال کے قبضے کے بعد، جزیرہ نما ملائیشیا کو سنہ 1946ء میں ملائی یونین کے طور پر متحد کیا گیا اور پھر سنہ 1948ء میں ملائیشیا کی فیڈریشن کے طور پر اس کی تشکیل نو کی گئی۔ ملک نے 31 اگست 1957ء کو آزادی حاصل کی۔ 16 ستمبر 1963ء کو، آزاد ملایا نے شمالی بورنیو، ساراواک اور سنگاپور کو اپنے ساتھ ملا کر وفاق ملائیشیا کی تشکیل کی۔ اگست، 1965ء میں، سنگاپور نے وفاق سے علیحدگی اختیار کرلی اور ایک خود مختار ملک بن گیا۔

ملائیشیا
A blue rectangle with a gold star and crescent in the canton, with 14 horizontal red and white lines on the rest of the flag
Shield showing symbols of the ملائیشیائی states with a star and crescent above it and a motto below it supported by two tigers
ترانہ: 
مقام ملائیشیا
دار الحکومتکوالالمپور
3°8′N 010°70′E / 3.133°N 11.167°E / 3.133; 11.167 Coordinates: longitude minutes >= 60
{{#coordinates:}}: invalid longitude

بادشاہ (administrative)
2°56′35″N 101°41′58″E / 2.9430952°N 101.699373°E / 2.9430952; 101.699373
سرکاری زبانیںاردو ملائیشین
ملائی (لاطینی) حروف تہجی
انگریزی|اردو
نسلی گروہ
([1])
مذہب
آبادی کا نامملائیشیائی
حکومتوفاقی بادشاہت پارلیمانی نظام انتخابی آئینی بادشاہت
• بادشاہ
عبدالرحمن
شعور عالم
رچرڈ ملنجم
ایس وگنیشوارن
• اسپیکر ایوان زیریں
محمد عارف بن محمد یوسف
مقننہپارلیمان
دیوان نگارا
دیوان رعیت
آزادی 
31 اگست 1957[2]
16 ستمبر 1963
9 اگست 1965
8 اگست 1967
رقبہ
• کل
330,803 کلومیٹر2 (127,724 مربع میل) (66واں)
• پانی (%)
0.3
آبادی
• 2024 تخمینہ
34,983,000[3] (44واں)
• 2010 مردم شماری
28,334,135[4]
• کثافت
92/کلو میٹر2 (238.3/مربع میل) (116واں)
جی ڈی پی (پی پی پی)2017 تخمینہ تخمینہ
• کل
$913.593 بلین[5] (27واں)
• فی کس
$28,490[5] (50واں)
جی ڈی پی (برائے نام)2017 تخمینہ تخمینہ
• کل
$344.848 بلین[5] (35واں)
• فی کس
$10,756[5] (65واں)
جینی (2009)negative increase 46.2[6]
high · 36واں
ایچ ڈی آئی (2016)Increase 0.789[7]
ہائی · 59واں
کرنسیرینگٹ (آر ایم) (MYR)
منطقۂ وقتیو ٹی سی+8 (ایم ایس ٹی)
• گرمائی (ڈی ایس ٹی)
یو ٹی سی+8 (not observed)
تاریخ فارمیٹdd-mm-yyyy
ڈرائیونگ سائیڈدائیں
کالنگ کوڈ+60
انٹرنیٹ ایل ٹی ڈیMy.

یہ ملک کثیر النسلی اور کثیر الثقافتی ہے، جس کا اس کی سیاست پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ تقریباً نصف آبادی نسلی طور پر ملائی ہے اور دیگر چینی، ہندوستانیوں اور مقامی لوگوں کی اقلیتیں ہیں۔ سرکاری زبان ملائیشیائی ملائی ہے، جو ملائی زبان کی ایک معیاری شکل ہے۔ انگریزی ایک فعال دوسری زبان بنی ہوئی ہے۔ اسلام کو سرکاری مذہب کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، آئین غیر مسلموں کو مذہب کی آزادی دیتا ہے۔ ملائیشیا ایک وفاقی پارلیمانی آئینی انتخابی بادشاہت ہے۔ حکومت ویسٹ منسٹر پارلیمانی نظام پر مبنی ہے اور قانونی نظام مشترکہ قانون پر مبنی ہے۔ ریاست کا سربراہ ایک منتخب بادشاہ ہوتا ہے، جسے ہر پانچ سال بعد نو ریاستی سلطانوں میں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ حکومت کا سربراہ وزیر اعظم ہوتا ہے۔ ملائیشیا کے موجودہ بادشاہ یانگ دی پرتوان اگونگ عبد اللہ اور وزیر اعظم انور ابراہیم ہیں۔ وان جنیدی تنکو جعفر ایوان بالا کے صدر ہیں اور جوہری عبدل ایوان زیریں کے اسپیکر ہیں۔ تنکو میمون توان مات ملائیشیا کے چیف جسٹس ہیں۔ ملاشیائی رینگت بطور کرنسی استعمال ہوتا ہیں۔

آزادی کے بعد، مجموعی گھریلو پیداوار (GDP) تقریباً 50 سالوں میں اوسطاً 6.5 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھی۔ ملک کی معیشت روایتی طور پر اس کے قدرتی وسائل سے چلتی رہی ہے، لیکن یہ تجارت، سیاحت اور طبی سیاحت میں پھیل رہی ہے۔ ملک کی ایک نئی صنعتی مارکیٹ کی معیشت ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا میں پانچویں اور دنیا میں 36 ویں سب سے بڑی ہے۔ یہ ملک اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC)، اقوام متحدہ، مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس (EAS) اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (ASEAN) کا رکن ہے اور غیر وابستہ تحریک (NAM)، دولت مشترکہ اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کا رکن ہے۔ اس کے مصلحتی مقام (strategic position) نے اس کو غیر ملکی اثرات سے متاثر کیا-

تاريخ

ترمیم

ملائیشیا میں جدید انسانی رہائش کے شواہد 40,000 سال پرانے ہیں۔ جزیرہ نما ملایا میں، سب سے پہلے باشندوں کو نیگریٹو سمجھا جاتا ہے۔ ملائیشیا کے علاقوں نے 2000 قبل مسیح سے 1000 عیسوی کے درمیان پتھرو کی سمندری تجارت میں حصہ لیا۔ ہندوستان اور چین سے تاجر اور آباد کار پہلی صدی عیسوی کے اوائل میں پہنچے، دوسری اور تیسری صدی میں تجارتی بندرگاہیں اور ساحلی شہر قائم ہوئے۔ ان کی موجودگی کے نتیجے میں مقامی ثقافتوں پر مضبوط ہندوستانی اور چینی اثرات مرتب ہوئے اور جزیرہ نما ملائیشیا کے لوگوں نے ہندو مت اور بدھ مت کے مذاہب کو اپنا لیا۔ سنسکرت کے نوشتہ جات چوتھی یا پانچویں صدی کے اوائل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ لینگکاسوکا کی بادشاہی دوسری صدی کے آس پاس جزیرہ نما مالائی کے شمالی علاقے میں پیدا ہوئی، جو تقریباً پندرھویں صدی تک قائم رہی۔ ساتویں اور تیرھویں صدی کے درمیان، جزیرہ نما جنوبی ملایا کا زیادہ تر حصہ سمندری سریویجیان سلطنت کا حصہ تھا۔ تیرھویں اور چودھویں صدی تک، ماجھاپاہت سلطنت نے سری وجے سے جزیرہ نما کے بیشتر حصے اور جزیرہ نما ملایا پر کامیابی سے کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ ہندو مت اور بدھ مت کی ثقافتوں نے جو بھارت سے آئی تھیں یہاں اپنا غلبہ قائم کیا۔ اگرچہ مسلمانوں نے ملائیشیا میں ابتدائی طور پر دسويں صدی میں قدم رکھا تھا مگر چودھويں اور پندرھويں صدی میں اسلام سب سے پہلے جزیرہ نما ملایا پر قائم ہوا۔ پندرھویں صدی کے اوائل میں، پرمیشورا، پرانے سری وجیان دربار سے منسلک سابق بادشاہت کے سنگاپور میں جلاوطن بادشاہ، نے ملاکا سلطنت کی بنیاد رکھی۔ راجا پرمیشورا نے اسلام قبول کر لیا اور اسکندر شاہ نام اختیار کر لیا۔ ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلام کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔ ملاکا اس وقت کے دوران ایک اہم تجارتی مرکز تھا، جو ارد گرد کے علاقے سے تجارت کو راغب کرتا تھا۔

ثقافت

ترمیم

ملائیشیا ایک کثیر النسل، کثیر ثقافتی سماج ہے۔ سب سے پہلے اس علاقے میں رہنے دیسی قبائل کے لوگ تھے جو اب بھی موجود ہیں۔ چینی اور بھارتی ثقافتی اثرات یہاں واضح نظر آتے ہیں- دیگر ثقافتی اثرات میں فارسی، عربی اور برطانوی ثقافتیں شامل ہیں۔

سنہ 1971ء میں حکومت نے ایک "قومی ثقافتی پالیسی" بنائی جس کے مطابق ملائیشیا کی ثقافت کی بنیاد مقامی ہو جس میں اسلامی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہو۔ [9]

سياست

ترمیم

جنوب مشرقی ایشیا میں واحد وفاقی ملک ہے۔ برطانوی دور کی وراثت، نظامِ حکومت ویسٹ منسٹر پارلیمانی نظام کا قریبی نمونہ ہے۔ ملیشیا ایک وفاقی آئینی انتخابی بادشاہت ہے۔

یانگ دی پرتوان آگونگ ریاست کا سربراہ جبکہ وزیر اعظم حکومت کا سربراہ ہے۔ شاہِ ملیشیا مالے ریاستوں کے نو موروثی بادشاہوں کے ذریعے باہمی طور پر پانچ سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ دیگر چار ریاستیں، جن کے حاکم ’گورنر‘ ہیں، اس انتخاب میں شرکت نہیں کرتے۔ غیر رسمی معاہدے کے مطابق یہ نشست ان نو سلاطین کو باری باری دی جاتی ہے۔ 31 جنوری، 2019ء سے یہ تخت ریاست پہانگ کے سلطان عبداللّٰہ کے پاس ہے۔ 1994ء کو دستور میں کی جانے والی بڑی تبدیلیوں کے باعث وزراء اور ایوانِ بالا کے اراکین کے انتخاب میں بادشاہ کا کردار صرف رسمی رہ گیا ہے۔

قانون ساز قوت وفاقی اور ریاستی مقننہ میں منقسم ہے۔ دو ایوانی وفاقی مقننہ ایوانِ زیریں (ایوانِ نمائندگان، دیوان رکیات) اور ایوانِ بالا (دیوان نگارا) پر مشتمل ہے۔ 222 رکنی ایوانِ نمائندگان یک-رکنی حلقہ جات سے زیادہ سے زیادہ پانچ سال کے لیے منتخب ہوتی ہی۔ جبکہ ایوانِ بالا کے تمام 70 اراکین 3 سالہ مدت کی نشست رکھتے ہیں۔ جن میں 26 اراکین 13 ریاستی مقننہ سے اور 44 اراکین وزیرِ اعظمِ ملیشیا کی تجویز پر بادشاہ نامزد کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کثیر جماعتی نظام کی پیروی کرتی ہے۔ حکومت فرسٹ پاسٹ دا پوسٹ نظام کے تحت چنی جاتی ہے۔

انتظامی قوت وزیر اعظم ملیشیا کی سربراہی میں کابینہ کے پاس ہوتی ہے۔ ایوانِ نمائندگان کا رکن ہونا ضروری ہے۔ ایوانِ نمائندگان کی اکثریتی ارکان کی حمایت کے مطابق بادشاہ ہی وزیر اعظم بناتا ہے۔ کابینہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سے چنی جاتی ہے۔ وزیر اعظم کابینہ اور حکومت دونوں کا سربراہ ہوتا ہے۔ جو ایوان نمائندگان کے اعتماد تک برقرار رہتا ہے۔

عدلیہ نظام میں سب سے بڑی عدالت ’وفاقی عدالت‘ ہے، جس کی پیروی ’اپیلیٹ کورٹ‘ اور مشرقی ملیشیا اور مغرب میں جزیرہ نما ملایا میں واقع ایک ایک اعلیٰ عدالت کرتی ہیں۔ مذہبی ذمہ داریوں اور خاندانی معاملات میں مسلمانوں کے لیے شرعی عدالتیں بھی کام کرتی ہیں۔ اغواء، قتل، دہشت گردی اور منشیات کی ترسیل پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔ ہم جنس پرستی ملائشیا میں قابلِ تعزیر غیر قانونی فعل ہے۔ لیکن ملیشیا کو انسانی اور جنسی سمگلنگ کے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔


انتظامی تقسیم

ترمیم

ملیشیا 13 ریاستوں اور 3 وفاقی علاقوں کا وفاق ہے۔ جو 2 علاقوں میں منقسم ہے۔ مغرب میں جزیرہ نما ملایا ہے جہاں 11 ریاستیں اور 2 وفاقی علاقے ہیں۔ جبکہ مشرقی ملیشیا جزیرہ بورنیو میں ہے جہاں 2 ریاستیں اور 1 وفاقی علاقہ ہے۔ ہر ریاست ضلعوں میں منقسم ہے جو مزید ’مقیم‘ میں منقسم ہیں۔ ریاست صباح اور سراواک میں ضلعوں کو ’ڈویژن‘ میں مجمع کیا گیا ہے۔ ملاک کے علاوہ ہر ریاست اپنا اعزازی نام رکھتی ہے۔

جزیرہ نما ملایا

  1. پرلیس
  2. پہنگ، دار المعمور
  3. پیراک، دار الرضوان
  4. پینانگ، پولاو
  5. تیرنگانو، دار الایمان
  6. جوہر، دار التعظیم
  7. سلانگور، دار الاحسان
  8. قدح، دار الامن
  9. کیلنتن، دار النعیم
  10. ملاکا
  11. نگری سمبیلن، دار الخصوص

وفاقی علاقے

1. کوالالمپور، ولایہ پرسکوتوان

2. پتراجایا، ولایہ پرسکوتوان

مشرقی ملیشیا (جزیرہ بورنیو)

ریاست

12. صباح، نگری دی بوا بایو

13. سراواک، بومی کِنیالنگ

وفاقی علاقہ

3. لابوان، ولایہ پرسکوتون

معيشت

ترمیم

ملائشیا کی معیشت تیزی سے بڑھتی ہوئی اور نسبتا کھلی ریاستی پالیسی پر مبنی ہے-

2011 تخمینے کے مطابق جی ڈی پی نمو 5.2 فیصد ہے۔

دیکھیے: فہرست ملائیشیائی ریاستیں بلحاظ خام ملکی پیداوار

جغرافیہ

ترمیم
 
ملائشیا

ملائیشیا کل زمین کے علاقے لحاظ سے 67واں سب سے بڑا ملک ہے- مغرب میں اس کی زمینی سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ ملتی ہے جبکہ انڈونیشیا اور برونائی دارالسلام اس کے مشرق میں واقع ہیں- جنوب میں براستہ پل سنگاپور سے منسلک ہے - ویتنام کے ساتھ اس کی سمندری حدود ہیں۔

ملائیشیا کے دو جدا حصے ہیں جن کے درميان جنوبی چین سمندر ہے-

مذہب

ترمیم

ملائیشیا کا آئین مذہب کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے جبکہ اسلام سرکاری مذہب ہے [10]

مردم شماری 2010 کے اعداد و شمار کے مطابق:

ملائیشیا کے بڑے شہر

ترمیم
درجہ بندی شہر کا نام ریاست آبادی درجہ بندی شہر کا نام ریاست آبادی
1 کوالالمپور وفاقی علاقہ 1674621 11 ملاکا شہر ملاکا 503127
2 جوھر بھرو جوھر 1386569 12 کوتا بھرو کیلانتن 491237
3 کاجانگ سلنگور 795522 13 کوتا کینابالو صباح 462963
4 ایپو پیراک 767794 14 کوانتان پاہانگ 461906
5 کلانگ سلنگور 744062 15 سنگئی پیتانی قدح 456605
6 سوبانگ جایا سلنگور 708296 16 باتو پاھت جوھر 417458
7 کوچینگ سراواک 617887 17 تاواو صباح 412375
8 پیتالنیگ جایا سلنگور 613977 18 سنداکان صباح 409056
9 سرمبان نگری سمبیلان 555935 19 الور سیتار قدح 366787
10 جارج ٹاؤن پینانگ 520202 20 کوالا تیرنگانو تیرنگانو 343284

نگارخانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Mackay, Derek (2005)۔ Eastern Customs: The Customs Service in برطانوی ملایا and the Opium Trade۔ The Radcliffe Press۔ صفحہ: 240–۔ ISBN 978-1-85043-844-1۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2017 
  2. "ملائیشیا Population Clock"۔ Department of Statistics, ملائیشیا۔ 5 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2014 
  3. ^ ا ب پ ت "ملائیشیا"۔ International Monetary Fund۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2014 
  4. "Gini Index"۔ World Bank۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2011 
  5. "2015 Human Development Report" (PDF)۔ United Nations Development Programme۔ 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  6. "ملائیشیائی Flag and Coat of Arms"۔ ملائیشیائی Government۔ 22 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 ستمبر 2013 
  7. "Cultural Tourism Promotion and policy in ملائیشیا"۔ 29 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2012 
  8. "آرکائیو کاپی"۔ 09 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2012 

بیرونی روابط

ترمیم