عبد البہاء یا عباس آفندی 23 مارچ 1844ء میں بمطابق 1260ھ کو تہران میں اس دن پیدا ہوئے جس دن باب شیرازی نے اپنی نبوت کا اعلان کیا۔[2][3] اُنہوں نے اپنے والد بہاء اللہ کی تعلیمات میں بہت اضافے کیے اور اُسے قدیم و جدید کا مرقع بنا کر پیش کیا تاکہ بہائیت کی تبلیغ میں آسانی ہو سکے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ دراصل بہائیت کو مستحکم کرنے والے یہی شخص تھے کیونکہ انہوں نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے اپنے والد کے عقائد کو پیش کیا اور عبد البہاء کے بارے میں مرزا محمد علی خان مہدی کہتا ہے ”میرا یہ یقین ہے کہ اگر عباس نہ ہوتا تو بہائیہ کا وجود ہی نہ ہوتا“[4] یہ بچپن میں کافی مشکلات میں گھرے رہے جبکہ ان کے والد اسیر تھے اور پھر جلاوطن کیے گئے تو یہ اپنے والد کے ساتھ ساتھ رہے۔[5] عبد البہاء کے والد جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے مخالف تھے اور بہائیت میں جماعت کے ساتھ نماز ممنوع تھی مگر عبد البہاء مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے کے خوف سے خود کو مسلمان کہتے اور مسلمانوں کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرتے تھے، خاص کر بیروت میں قیام کے دوران عبد البہاء مسلمانوں کے ساتھ پانچوں نمازیں پڑھ لیتے اور کبھی کبھی جمعہ بھی پڑھ لیتے تھے۔[6] انہوں نے یسوع مسیح کے بارے میں وہی نظریہ پیش کیا جو مسیحی پیش کرتے ہیں۔ وہ مسیحیوں کے ساتھ اُن کے گرجا گھروں میں عبادت کرتے تھے حتیٰ کہ عبد البہاء یسوع مسیح کی الوہیت کے بھی قائل تھے۔[7] اسی طرح عبد البہاء امریکا میں یہودیوں کے شول میں جاکر اُن کے ساتھ عبادت کرتے تھے۔[8] عبد البہاء یہودیوں اور مسیحیوں کے وسائل سے امریکا اور یورپ کے کئی شہروں میں دو سال تک اپنی دعوت پھیلاتے رہے۔ 1911ء سے 1913ء تک انہوں نے امریکا اور یورپ میں مسلمانوں کے خلاف کام کیا اور اپنے والد کی نبوت کے مراکز قائم کیے۔[9] جب عبد البہاء کا اپنے بھائی محمد علی آفندی کے ساتھ اختلاف بڑھا تو اسے معاشی طور پر ختم کرنے کے لیے عبد البہاء نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اس کا بائیکاٹ کریں حتیٰ کہ اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ کہا جاتا ہے کہ عبد البہاء ایک بد اخلاق شخص تھے کیونکہ انہوں نے اپنی سوتیلی والدہ اور اس بیٹے کو بھی گھر سے نکال دیا تھا اور یہ اپنے مخالف بھائی کے جنازے میں بھی شریک نہ ہوئے۔[10][11] 1921ء بمطابق 1330ھ میں ان کا انتقال ہو گیا ان کی چار بیٹایاں تھیں جو ان کی بیگم منیرہ خانم کے بطن سے پیدا ہوئیں۔

عبد البہاء
(فارسی میں: عَبدُالبَهاء)،(عربی میں: عَبْدُ الْبَهَاء ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Abdulbaha.jpg

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (فارسی میں: عَبّاس اَفَندی ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 23 مئی 1844[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تہران  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 نومبر 1921 (77 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیفا  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن حیفا  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Tricolour Flag of Iran (1886).svg دولت علیہ ایران  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب بہائیت
زوجہ منیره خانم‎‎‎ (1873–1921)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد بہاء اللہ  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ آسیہ خانم  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
بہیہ خانم،  مرزا مہدی،  محمد علی آفندی  ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مذہبی رہنما  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
Order BritEmp (civil) rib.PNG نائٹ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جاتترميم

  1. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/8471 — بنام: Abdu'l-Bahá — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. عبد الحسین آوارہ، الکواکب الدریہ فی معاصر البھائیہ، ص 39
  3. لاسلمت بہائی، بہاء اللہ والعصر الجدید، ص 52
  4. مرزا محمد علی خان مہدی، مفتاح باب الابواب، ص 356
  5. سلیم قبعین البہائی، عبد البہاء والبہائیہ، ص 17، طبع قاہرہ 1922ء
  6. محمد رشید رضا، تاریخ الاستاذ الامام، ص 930
  7. عبد البہاء عباس آفندی، مکاتیب عبد البھاء، ص 138، انگریزی ایڈیشن
  8. لاسلمت بہائی، بہاء اللہ والعصر الجدید، ص 124
  9. دائرۃ المعارف اردو، ج5، ص 94
  10. براؤن، الدراسات فی الدیانہ البابیہ، ص 80-85
  11. عبد البہاء عباس آفندی، الواح وصایای المبارکہ، ص 22-23