عبد الخطیب چوہدری
عبد الخطیب چوہدری ، تحصیل و ضلع راولپنڈی، پاکستان سے شائع ہونے والے ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کے مالک / چیف ایڈیٹر ہیں۔[1] [2] انھوں بلدیاتی الیکشن 2001ء میں جنرل کونسلر منتخب ہوکر سیاست کا آغاز کیا۔[3] پوٹھوار سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدر بھی ہیں۔ 1975ء کو راولپنڈی کے علاقہ روات کے گاؤں موہڑہ بھٹاں میں پیدا ہوئے ان کے والد محترم اللہ رکھا جفاکش کسان اور مزدور تھے۔ جو 1965ء ضلع میرپور آزاکشمیر کے موضع جڑی سے منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت متاثر ہوکر یہاں آباد ہوئے۔
تعلیم
ترمیمعبد الخطیب چوہدری 1981ء میں گورنمنٹ پرائمری اسکول موہڑہ بھٹاں میں داخل ہوئے۔ خاتون اساتذہ شائشہ جبین اور شہناز اختر سے پرائمری اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1987ء میں فیڈرل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول، روات، اسلام آباد میں چھٹی کلاس میں داخلہ لیا۔ 1992 ء میں فیڈرل بورڈ میٹرک اور 1994ء میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ 1994ء میں ہی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار مین ،ایچ ایٹ اسلام آباد میں داخلہ لے کر 1997 میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔
صحافت کا آغاز
ترمیماخبار کا مطالعہ اور ریڈیو سننا ان کا بچپن ہی شوق میں شامل رہا۔ روات اسکول میں داخلہ کے بعد اخبار اور بچوں کے میگزین کا مطالعہ روز کا معمول بن گیا۔ 1991ء سے نوائے وقت کے بچوں کے میگزین پھول اور کلیاں، بچوں کا روزنامہ جنگ سنڈے میگزین کے علاوہ علاقائی مسائل کی پرمختلف اخبارات میں لکھنا شروع کیا۔[4] دسمبر 1997ء سے نوائے وقت بطور نامہ نگارمنسلک ہوئے۔ 1999 ء میں روزنامہ صحافت اسلام آباد سے بطور سب ایڈیٹر ملازمت کی ایک سال یہاں کا کام کیا بعد ازاں روزنامہ اساس، راولپنڈی میں بطور میگزین ایڈیٹر انچارج بچوں کا اساس اور انچارج ملی ایڈیشن بھی خدمات سر انجام دیں۔ 14 اگست 2010 سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ نیوز کے نام سے ویب گاہ کاآعاز کیا۔ دوسال بعد 2 مئی 2012ء سے ہفت روزہ پنڈی پوسٹ، راولپنڈی شائع کرنا شروع کیا اور پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے کا آغاز کیا۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ [5]گذشتہ گیارہ برس سے باقاعدگی سے شائع ہورہا ہے۔
سیاست اور کاروبار
ترمیم2001ء کے بلدیاتی الیکشن سے کی راولپنڈی یونین کونسل مغل سے جنرل کونسلر منتخب ہوئے ۔ پھر 2005 ءکے بلدیاتی الیکشن میں نائب ناظم کی سیٹ کے لیے پنچہ آزمائی کی اور 27 دسمبر 2001ء کو سیمنٹ کے کاروبار سے منسلک ہوئے، اب راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فوجی سیمنٹ، ڈی جی سیمنٹ، بیسٹ وے سیمنٹ، دیوان سیمنٹ اور میپل لیف وائٹ سیمنٹ کے ساتھ بطور ہول سیلر ڈیلر کاروبار کر رہے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "عبدالخطیب چوہدری ' نامہ نگار سے ایڈیٹرتک (لکھاری، ساجد بنگیال، ایڈیٹر محرم راز، راولپنڈی)"۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-05
- ↑ "عبدالخطیب چوہدری ' نامہ نگار سے ایڈیٹرتک (لکھاری، انجینئر قمرالاسلام راجہ، سابق ایم پی اے)"۔ 07 مئی 2019ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-05
- ↑
"عبدالخطیب چوہدری کی سیاست میں انٹری ایک کہانی"۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-04
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: url-status (link) - ↑ "نڈر اور بے باک صحافی, عبدالخطیب چوہدری"۔ پنڈی پوسٹ۔ 07 مئی 2019ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-05-05
- ↑ "عبدالخطیب چوہدری کے زیر سایہ پروان چڑھنے والا اخبار "پنڈی پوسٹ" پھلدار درخت کی مانند ہے"۔ 24 جون 2020ء