عبد الستار افغانی
عبد الستار افغانی کراچی کے سابق میئر کراچی اور رکن قومی اسمبلی تھے۔ وہ 6 جولائی 1930ء کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے۔ وہ 9 نومبر 1979 تا 7 نومبر 1983ء اور 7 نومبر 1983 تا 12 فروری 1987ء دو مرتبہ کراچی کے میئر منتخب ہوئے۔
عبد الستار افغانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جولائی 1930ء کراچی |
وفات | 4 نومبر 2006ء (76 سال) کراچی |
وجہ وفات | گردے فیل |
مدفن | میوہ شاہ قبرستان |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | جماعت اسلامی پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
عبد الستار افغانی سیاسی طور پر جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور متحدہ مجلس عمل کی نشست پر 2002ء کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 250 سے رکن قومی اسمبلی ہوئے تھے۔
وہ 4 نومبر 2006ء کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک ہفتے تک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انھیں گردے کا مرض لاحق تھا۔
انھیں کراچی کے میوہ شاہ قبرستان سپرد خاک کیا گیا۔