لیاری ٹاؤن
لیاری ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے اور یہاں کی اکثریت بلوچ ہیں تاہم مہاجر قوم، کچھی اور سندهی بهی یہاں آباد ہیں۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں لیاری ٹاؤن بھی شامل ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق لیاری سب ڈویژن کی آبادی 949,878 افراد پر مشتمل ہے۔
Lyari Town | |
---|---|
لیاری ٹاؤن | |
سرکاری نام | |
لیاری ٹاؤن کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ماتحت | ضلع کراچی جنوبی |
تشکیل | 1972 |
درجہ قصبہ | 2001 |
تحلیل | 2011 |
فعال | 2015 |
پیشرو | ضلع کراچی غربی (1972-2015) |
مرکزی دفتر | ڈی ایم سی جنوبی |
تعداد انجمن مجلس (یونین کمیٹی) | ۱۳
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم |
• صدر قصبہ | ناصر کریم بلوچ (پاکستان پیپلز پارٹی) |
• قائم مقام منتظم | کیپٹن (ر) الطاف ساریو |
• حلقہ | این اے۔239 (کراچی جنوبی۔1) |
• رکن ایوان زیریں | نبیل گبول |
رقبہ | |
• کل | 6 کلومیٹر2 (2 میل مربع) |
بلندی | 2 میل (7 فٹ) |
بلند ترین پیمائش | 19 میل (62 فٹ) |
پست ترین پیمائش | −2 میل (−7 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء) | |
• کل | 949,878 |
• کثافت | 158,313/کلومیٹر2 (410,030/میل مربع) |
نام آبادی | کراچی والے |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 75600 |
ٹیلی فون کوڈ | 021 |
آیزو 3166 رمز | PK-SD |
علم آبادیات
ترمیممردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق لیاری سب ڈویژن کی آبادی 949,878 افراد پر مشتمل ہے۔ بلوچی 249,997، سندھی 237,615، اردو 95,594، پشتو 87,353، پنجابی 77,499، ہندکو 37,575، سرائیکی 14,020، براہوی 3,931 اور دیگر 146,294 ہیں۔
جغرافیہ
ترمیملیاری ٹاؤن شہر کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ رقبے کے لحاظ سے کراچی کا سب سے چھوٹا قصبہ ہے تاہم کثافت آبادی یہاں سب سے زیادہ ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں صدر اور جمشید ٹاؤن سے ملتی ہیں جبکہ شمال مغرب میں سائٹ ٹاؤن واقع ہے۔ جنوب و جنوب مغرب میں کیماڑی ٹاؤن واقع ہے۔
انتظامی تقسیم
ترمیملیاری ٹاؤن کل 11 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- کراچی شہری حکومت کی باضابطہ سائٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ karachicity.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- شہری حکومت کی ویب گاہ پر لیاری ٹاؤن کا صفحہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 125.209.91.254 (Error: unknown archive URL)
- لیاری: قادو مکرانی تا رحمان ڈکیت