عبد القدیر دیوبندی

ہندوستانی عالمِ دین

مولانا عبد القدیر دیوبندی (وفات: 1918) دیوبندی مسلک کے جید عالم گذرے ہیں۔ آپ شیخ الھند مولانا محمود الحسن دیوبندی اور مولانا محمد یعقوب نانوتوی کے تلامذہ میں سے ہیں[1]

مولانا

عبد القدیر دیوبندی
ذاتی
پیدائشلامعلوم
وفات1918
مذہباسلام
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
معتقداتماتریدی
تحریکدیوبندی
قابل ذکر کاماردو ترجمہ حیات الحیوان

سوانح

ترمیم

مولانا عبد القدیر صاحب دیوبند میں پیدا ہوئےـ آپ دیوبند کے مشہور بزرگ شاہ رمز الدین (وفات: 1122 ہجری) کی اولاد میں سے تھےـ آپ نے 1293 ہجری میں دار العلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی. دار العلوم میں آپ نے شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی اور صدر المدرسین دار العلوم دیوبند مولانا محمد یعقوب نانوتوی سے شرفِ تلمذ حاصل کیاـ فراغت کے بعد سہارنپور میں مولانا محدث احمد علی سہارنپوری سے بھی حدیث پڑھی. آپ نول کشور پریس لکھنؤ سے وابستہ رہے اور وہاں پر تصحیحی خدمات انجام دیں. آپ نے علامہ کمال الدین دمیری کی کتاب حیات الحیوان کا دو جلدوں میں ترجمہ رقم کیا جو نول کشور پریس سے طبع ہواـ آپ کی وفات 1918 کو لکھنؤ میں ہوئی اور وہیں مدفون ہیں ـ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب سید محبوب رضوی۔ تاریخ دار العلوم دیوبند، جلد دوم (PDF) (بزبان Urdu) (November 1981 ایڈیشن)۔ المیزان ناشران و تاجران کتب، اردو بازار، لاہور۔ صفحہ: 39۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2019