عتیق الرحمن سنبھلی
مولانا عتیق الرحمن سنبھلی (وفات: 23 جنوری 2022ء) بھارت کے مشہور علمی شخصیت اور متعدد علمی و تحقیقی کتابوں کے مصنف رہے ہیں.[1] مولانا منظور نعمانی کے سب سے بڑے فرزند تھے۔
عتیق الرحمن سنبھلی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | 23 جنوری 2022ء |
شہریت | بھارت |
والد | منظور نعمانی |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم ، مصنف |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیممولانا عتیق الرحمن سنبھلی بھارت کے بیسویں صدی کے مشہور علمی شخصیت منظور نعمانی کے بڑے فرزند تھے، مولانا کی پیدائش ان کے آبائی وطن اتر پردیش کے قصبہ سنبھل میں 15 مارچ 1926ء کو ہوئی، ان کا خاندان قدیم علمی خاندان تھا۔ اعلیٰ دینی تعلیم دار العلوم دیوبند سے حاصل کی جہاں سے انھوں نے سنہ 1950ء میں فراغت حاصل کی۔ ان کے مشہور اساتذہ میں حسین احمد مدنی ہیں۔ اسعد مدنی اور محمد سالم قاسمی ان کے درسی ساتھی تھے۔[2]
عملی زندگی
ترمیمرسمی تعلیم سے فراغت کے بعد اپنے والد کے جاری کردہ رسالہ "الفرقان" سے منسلک ہو گئے، طویل عرصے سے اس کے ایڈیٹر رہے۔ اپنے چھوٹے بھائی حفیظ نعمانی کے ساتھ ملکر انھوں نے ایک اخبار "ہفت روزہ ندائے ملت" بھی جاری کیا، جس کے سرپرست ابو الحسن علی ندوی اور منظور نعمانی تھے۔ مسلم مجلس مشاورت کے قیام میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ بعد میں وہ برطانیہ منتقل ہو گئے جہاں ایک عرصے تک قیام کیا۔ وہاں سے بھی مضامین و کتب لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ [3][4]
اخیر میں پھر وہ بھارت میں مقیم ہو گئے تھے جہاں وہ دہلی میں رہتے تھے۔ طویل علالت کے بعد 23 جنوری سنہ 2022ء میں ان کا انتقال ہوا۔[5]
تصنیفات
ترمیممولانا ایک علمی شخصیت کے مالک تھے، تفسیر، تاریخ، سیاست، حالات حاضرہ اور فکر اسلامی پر کتابیں اور بے شمار مضامین لکھتے تھے۔[6]
- محفل قرآن (6 جلدیں)
- حیات نعمانی (منظور نعمانی کی سوانح حیات)
- واقعہ کربلا اور اس کا پس منظر
- انقلاب ایران اور اس کی اسلامیت
- طلاق ثلاثہ اور حافظ ابن قیم
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "مولانا عتیق الرحمن سنبھلی"۔ alsharia.org
- ↑ "ممتازبزرگ عالم دین مولانا عتیق الرحمن سنبھلی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے"۔ Daily Pakistan۔ 23 جنوری، 2022
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) - ↑ "معروف عالم دین مولانا عتیق الرحمان سنبھلی کا انتقال | Online Urdu News Portal | Urdu News Paper"۔ 23 جنوری، 2022
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) - ↑ NewsRoom، S. N. B. (13 نومبر، 2022)۔ "سہارا تبصرہ : ذکرِعتیق ، بیادگار مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلیؒ - Roznama Sahara اردو"۔ roznamasahara.com
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)[مردہ ربط] - ↑ Team، SNB Web (14 اکتوبر، 2022)۔ "مولانا عتیق الرحمن سنبھلی نے ہندوستانی مسلمانوں کی فکری قیادت کی - Roznama Sahara اردو"۔ roznamasahara.com
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)[مردہ ربط] - ↑ "مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کے انتقال پر مولانا عبد اللہ قاسمی کا اظہار تعزیت | Online Urdu News Portal | Urdu News Paper"۔ 24 جنوری، 2022
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)