محمد سالم قاسمی

بھارتی عالمِ دین

محمد سالم قاسمی (1926–2018ء) ایک بھارتی عالم دین، خطیب اور محدث تھے۔ انھوں نے 1982 میں انظر شاہ کشمیری کے ہم راہ چل کر دار العلوم وقف دیوبند کی بنیاد ڈالی۔ ان کے علوم و معارف کی وجہ سے انھیں خطیب الاسلام کہا جاتا ہے۔[1]

خطیب الاسلام، مولانا

محمد سالم قاسمی
دار العلوم وقف دیوبند کے مہتمم
برسر منصب
25 مارچ 1982ء تا 3 ستمبر 2014ء
جانشینمحمد سفیان قاسمی
ذاتی
پیدائش8 جنوری 1926ء
وفات14 اپریل 2018(2018-40-14) (عمر  92 سال)
مدفنقاسمی قبرستان، دیوبند
مذہباسلام
والدین
دور حکومتبھارت
جماعتسنی
فقہی مسلکحنفی
تحریکدیوبندی
بنیادی دلچسپیعلم الکلام، اسلامی فلسفہ
قابل ذکر کاممبادی التربیت الاسلامی
مرتبہ
خلیفہ و مُجازاشرف علی تھانوی
اعزازاتامام شاہ ولی اللہ ایوارڈ، امام محمد قاسم نانوتوی ایوارڈ، نشانِ امتیاز (مصر)

تمہید

ترمیم

محمد سالم قاسمی؛ خانوادۂ قاسمی کے گل سر سبد اور محمد طیب قاسمی کے خلفِ اکبر و جانشین اور دار العلوم وقف دیوبند کے مہتمم اور اس کے سرپرست تھے۔ نیز اشرف علی تھانوی کے صحبت یافتہ اور شاگرد بھی ہیں، زمانۂ تعلیم کے ان کے رفقا میں سید رابع حسنی ندوی جیسی ممتاز شخصیات بھی شامل تھیں، جو ہدایہ کے سبق میں ان کے ساتھ تھے، نیز ان کے معاصرین اور رفقائے تعلیم میں سید اسعد مدنی اور عتیق الرحمن نعمانی بن منظور نعمانی وغیرہ شامل ہیں۔[2]

ولادت باسعادت

ترمیم

محمد سالم قاسمی 22 جمادی الثانی 1344ھ بہ مطابق 8 جنوری 1926ء، جمعہ کے دن، دیوبند کے اسی علمی خانوادہ میں پیدا ہوئے تھے۔[2]

تعلیمی زندگی

ترمیم

انھوں نے 1367ھ مطابق 1948ء میں فراغت حاصل کی، ان کے اساتذۂ دورۂ حدیث میں سید حسین احمد مدنی، محمد اعزاز علی امروہوی، محمد ابراہیم بلیاوی اور سید فخر الحسن مرادآبادی وغیرہ شامل ہیں۔[2]

درس و تدریس

ترمیم

تعلیمی مراحل سے فراغت کے فوراً بعد ہی دار العلوم دیوبند میں بحیثیت مدرس مقر ر ہوئے اور ابتداً نور الایضاح اور ترجمۂ قرآن کریم کا درس ان سے متعلق رہا، پھر بعد میں بخاری شریف، ابوداؤد شریف، مشکوٰۃ شریف، ہدایہ، شرح عقائد وغیرہ کتابیں ان سے متعلق رہیں۔[3]

دار العلوم وقف دیوبند کا قیام

ترمیم

1403ھ مطابق 1982ء میں دار العلوم دیوبند میں پیدا ہونے والے اختلاف کے بعد انھوں نے انظر شاہ مسعودی کشمیری کے ہم راہ دار العلوم وقف دیوبند کے نام سے دوسرا دار العلوم قائم کیا۔ وہ 1982ء سے تادمِ حیات دار العلوم وقف دیوبند کے مہتمم رہے۔[3][4][5]

تصانیف

ترمیم

محمد سالم قاسمی کی بعض کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:[3][6]

  • مبادی تربیت الاسلامی (عربی)
  • جائزہ ترجمہ قرآن کریم
  • تاجدار ارضِ حرم کا پیغام
  • مردانِ غازی
  • ایک عظیم تاریخی خدمت
  • سفر نامہ برما
  • خطبات خطیب الاسلام مرتب مولانا قاری محمد یامین حیدرآبادی
  • مجالس خطیب الاسلام مرتب مولانا قاری محمد یامین حیدرآبادی
  • مکتوبات خطیب الاسلام جامع قاری محمد یاسین حیدرآبادی

عہدے و مناصب

ترمیم

محمد سالم قاسمی اپنی زندگی میں جن مناصب پر فائز رہ کر خدمات انجام دیں، ان میں سے بعض نام درجِ ذیل ہیں:[2]

انعامات و اعزازات

ترمیم
  • مصری حکومت کی طرف سے برِّصغیر کے ممتاز عالم کا نشانِ امتیاز۔[2]
  • امام قاسم نانوتوی ایوارڈ۔ [8]
  • حضرت شاہ ولی اللہؒ ایوارڈ چہارم[1][9]

اور بہت سے انعامات و اعزازات سے آپ کو نوازا گیا ہے ۔

وفات

ترمیم

محمد سالم قاسمی کا انتقال 14 اپریل 2018ء کو دوپہر 2 بجے کے قریب ہوا۔ اور اسی رات کو دیوبند کے قاسمی قبرستان میں انھیں سپردِ خاک کیا گیا۔[5] [10]

ضروری نوٹ

ترمیم

1 ^ ان کو شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ سے شاہ ولی ایوارڈ چہارم ملا، جو کاکانگر، نئی دہلی میں واقع ہےـ یہ ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف ابجکٹیو اسٹڈیز، جامعہ نگر، نئی دہلی سے مختلف ہے اور اس ادارے سے بھی شاہ ولی اللہ ایوارڈ جاری ہوتا ہےـ

حوالہ جات

ترمیم
  1. قاسمی, محمد شکیب; کشمیری, غلام نبی. The Life and Times of Hakimul Islam Mawlana Qari Muhammad Tayyib [دی لائف اینڈ ٹائمز آف حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب] (PDF) (انگریزی میں). حجۃ الاسلام اکیڈمی، دار العلوم وقف دیوبند. p. 194. Retrieved 2019-05-31.
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "Obituary: Maulana Muhammad Salim Qasmi, an ocean of knowledge"۔ TwoCircles.net۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02
  3. ^ ا ب پ "Hazrat Maulana Muhammad Salim Qasmi (RA)"۔ dud.edu.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02
  4. ایم برہان الدین قاسمی۔ MAULANA MOHAMMAD SALIM QASMI AND HIS CONTRIBUTION THROUGH ALL INDIA MUSLIM PERSONAL LAW BOARD (AIMPLB) [مولانا محمد سلیم قاسمی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) کے ذریعے ان کا تعاون]۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02
  5. ^ ا ب "Deoband rector Maulana Salim Qasmi no more" [دیوبند کے ریکٹر مولانا سلیم قاسمی نہیں رہے۔]۔ RisingKashmir.com۔ 2019-07-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02
  6. "Maulana Muhammad Salim Qasmi: Distinguished, Respected and Accomplished Theologian, Islamic Scholar and Guide" [مولانا محمد سالم قاسمی: ممتاز، محترم اور باکمال عالم دین، اسلامی اسکالر اور رہنما]۔ Medium.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02
  7. A Brief Report (Islamic Fiqh Academy) Year 1989-2014۔ اسلامک فقہ اکیڈمی، انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02[مردہ ربط]
  8. "Imam Muhammad Qasim Nanotwi award to Maulana Salim Qasmi"۔ MilliGazette.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02
  9. "Waliullah Award presented to Maulana Salim"۔ MilliGazette.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02
  10. "Rector Darul Uloom Waqf, Deoband Maulana Mohammad Salim Qasmi dies at 92" [دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سالم قاسمی 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔]۔ Ummid.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-02