عرفان شہزاد

پاکستانی اسلامی اسکالر

ڈاکٹر عرفان شہزاد ایک پاکستانی اسلامی اسکالر ہیں۔ ان کا تعلق جاوید احمد غامدی کے اہم شاگردوں میں ہوتا ہے، عرفان المورد جو غامدی فکر کا ترجما ادارہ ہے، اس کے ساتھ وابستہ ہیں اور المورد سے شائع ہونے والی رسائل اشراق میں باقاعدگی میں لکھتے ہیں۔ احمدیہ کے نقد پر ان کی ایک کتاب 2021ء میں شائع ہوئی ہے۔

ڈاکٹر   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عرفان شہزاد
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1976ء (عمر 47–48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے ،  پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  مضمون نگار ،  معلم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش و تعلیم

ترمیم

1976ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی تعلیم رالپنڈی ہی میں مکمل کی۔ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ انھوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت درس نظامی درجہ چہارم تک تعلمی حاصل کی ہے۔عرفان شہزاد نے ایم اے اسلامیات اور جامعہ پنجاب سے ایم اے انگریزی ادب کیا ہے۔ انھوں نے جامعہ نمل اسلام آباد سے اسلامیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔[1]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

عرفان شہزاد تقریبا 15 سالوں سے مختلف تعلیمی اداروں میں پڑھا رہے ہیں۔ جن میں پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اور کالجز اسلام آباد، سینٹ میری اکیڈمی فار گرلز راولپنڈی اور ایئر یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔ ڈاکٹر عرفان مذہبی اور سماجی مسائل پر لکھتے ہیں۔ ان کے مضامین مختلف علمی جریدوں بشمول اشراق لاہور، الشریعہ گوجرانوالہ پاکستان میں اور سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر شائع ہوتے ہیں۔ انھیں 2014ء میں فراہی مکتب فکر سے متعارف ہونے کے بعد انھوں نے فراہی علمی نظریات کی تشریح، جاوید احمد غامدی کے مختلف نظریات کی وضاحت، احمدیہ پر نقد، قانونِ حجت پر کئی مضامین لکھے ہیں۔

تصنیفات

ترمیم
  • ختم نبوت اور احمدی استدلال: نئے مطالعے کی روشنی میں، 2021ء
  • تعارف: قانون اتمام حجت اور اس کے اطلاقات

حوالہ جات

ترمیم
  1. "المورد"۔ Website for Javed Ahmad Ghamidi (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2021 

بیرونی روابط

ترمیم