عزیز حامد مدنی
عزیز حامد مدنی پاکستان کے معروف شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ لسانیات ہیں۔
عزیز حامد مدنی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جون 1922ء [1] رائے پور ، برطانوی ہند |
وفات | 23 اپریل 1991ء (69 سال) کراچی ، سندھ ، پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریڈیو پاکستان |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمعزیز حامد مدنی 15 جون 1922ء کو رائے پور، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ عزیز حامد مدنی بنیادی طور پر روایتی غزلیہ لہجے میں چھپے ھوئے تازہ عشقیہ المیات اور واردات کے شاعر تھے۔ ان کی شاعرانہ افسردگی اور اداسی میں ناسٹلجیائی تہذیب کا گم گشتہ رومانس چھپا ہوا ہے۔
ان کے والد محمد حامد صدیقی کے استاد مولانا شبلی نعمانی تھے اور مولانا محمد علی جوہر ان کے ہم مکتبوں میں شامل تھے۔ عزیز حامد مدنی 1948ء میں نقل مکانی کرکے کراچی آ گئے اور کمشنر جی۔ اے مدنی کے ساتھ رہے۔ سابق شیخ الجامعہ، جامعہ کراچی ظفر سعید سیفی ان کے بھانجے ہیں۔ انگریزی میں ایم اے کی سند حاصل کی۔ ریڈیو پاکستان کے انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ زیادہ تر وقت ملازمت کے سلسلے میں کراچی اور پشاور میں گذرا اور بحیثیت رزیڈنٹ ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کے عہدے سے ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ وہ تا حیات مجرد رہے۔ ریٹائر ہونے کے بعد مدنی صاحب گلشن اقبال، کراچی میں سکونت پزیر ہوئے۔
تصانیف
ترمیمتنقید
ترمیم- " جدید اردو شاعری" (دو جلدیں)
شاعری
ترمیم- چشم نگران
- دشت امکان
- نخل گمان
- گل آدم
وفات
ترمیمعزیز حامد مدنی کی وفات 23 اپریل 1991ء، کراچی، پاکستان میں ہوئی اور لیاقت آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔