عظمی قادری
سیدہ عظمہ قادری ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو سن 2013 سے 2018 کے درمیان پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہیں۔ [2]
عظمی قادری | |
---|---|
Member of the پنجاب صوبائی اسمبلی | |
آغاز منصب 15 August 2018 | |
مدت منصب 2013 – 2018 | |
مدت منصب 2002 – 2007 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1970ء (عمر 53–54 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
رشتے دار | زعیم قادری (شوہر)[1] ممبر لاہور جمخانہ کلب. |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ان کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ (ن) سے ہے جو مسلم لیگ کا وہ دھڑا ہے جس کی قیادت لندن میں علاج کے لیے مقیم نواز شریف کرتے ہیں۔ نواز شریف کی غیر موجودگی میں پاکستان میں ان کی بیٹی مریم نواز شریف عملی طور پر مسلم لیگ نواز کی قیادت کر رہی ہیں۔عظمی قادری سن 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ عظمی قادری نے 13 اگست 2018 کو پنجاب صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
ذاتی زندگی
ترمیمعظمی قادری 23 مارچ 1970ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ عظمی قادری نے آرٹس کے مضمون میں انٹرمیڈیٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ان کے شوہر سید زعیم حسین قادری بھی پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اور 2008ء سے مسلسل تیسری دفعہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے شوہر 2008ء سے 2013ء تک پنجاب کے وزیر اعلی کے خصوصی مشیر بھی رہے۔
سیاسی کیریئر
ترمیمعظمی قادری پہلی بار 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی رکن منتخب ہو ئیں۔ اس کے بعد وہ دوسری بار پنجاب 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو ئیں۔
صوبائی اسمبلی قرارداد
ترمیمعظمی قادری سال 2020 میں پنجاب میں مفت تعلیم نافذ کرنے کے لیے قرارداد پیش کر چکی ہیں۔
قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت
ترمیممتحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہیں۔ مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہیں:
- صنعتوں سے متعلق کمیٹی کی ممبر
- تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کی ممبر
- بہبود آبادی سے متعلق کمیٹی کی ممبر
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Malik، Mansoor (2 جون 2013)۔ "• 245 newcomers • Two couples among MPAs: A raft of pledges in PA precinct"
- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk