ﻋﻠﯽ ﺑﻦ ﺣﺴﻦ ﻤﺜﻠﺚ بن حسن بن حسن بن علی ‏المعروف ﻋﻠﯽ العابد، علی الخیر وعلی الاغر[1] حسن مثلث اور اُم عبد اللہ بنت عامر بن عبد اللہ كلابیہ کے بیٹے تھے۔ والد، تایا اور چچا کی طرح علی الخیر بھی منصور کے قید خانے میں مظالم کا نشانہ بنے۔

علی العابد
معلومات شخصیت
اولاد حسین بن علی العابد   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان علوی   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت ونسب ترمیم

مدینہ منورہ میں 101ھ میں پیدا ہوئے۔

علی العابد بن حسن مثلث بن حسن مثنی بن حسن سبط بن علی بن ابی طالب بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن قریس بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔

نکاح و ذریت ترمیم

ﻋﻠﯽ ﺍﻟﻌﺎﺑﺪ نے عبد اللہ محض ﮐﯽ دختر ﺯﯾﻨﺐ ﺳﮯ ﻋﻘﺪ کیا۔ وہ ﺩﻭﻧﻮﮞ ”ﺯﻭﺝِ ﺻﺎﻟﺢ“ ﯾﻌﻨﯽ ﭘﺮ ﮨﯿﺰ ﮔﺎﺭ ﺟﻮﮌﺍ ﻣﻌﺮﻭﻑ ﺗﮭﮯ۔ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮔﺰﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﻟﺢ ﺗﮭﮯ۔ ان دونوں ﮐﮯ ﭘﺎﻧﭻ بیٹے ﺍﻭﺭ ﭼﺎﺭ بیٹیاں ہوﺋﯿﮟ۔ اولاد میں معروف حسین بن علی العابد (صاحبِ فخ) ہوئے۔

وفات ترمیم

23 ﻣﺤﺮﻡ 146ھ ﮐﻮ ﻋﻠﯽ العابد ﮐﯽ 45 ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﺍﻥِ ﻣﻨﺼﻮﺭ عباسی ﻣﯿﮟ وفات ﮨﻮﺋﯽ، کہا جاتا ہے کہ ﺟﺐ ان ﮐﯽ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ وہ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ان کا جسم ﺯﻧﺠﯿﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺟکﮍﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔[2]

حوالہ جات ترمیم