کلاب بن مرہ
کلاب رسول اللہ کے چھٹی پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ پر رسول اللہ کے والد اور والدہ دونوں کا سلسلہ نسب مل جاتا ہے۔
کلاب بن مرہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 نومبر 373ء (1651 سال) |
زوجہ | فاطمہ بنت سعد |
اولاد | قصی بن کلاب [1]، زہرہ بن کلاب |
والد | مرہ بن کعب |
والدہ | ہند بنت سریر بن ثعبلہ |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمآپ کا نام حکیم کنیت ابو زہرہ اور لقب کلاب تھا۔ کلاب کے معنی کاٹنے والا درندہ کے ہیں۔ کلاب آپ کا لقب تھا کیونکہ آپ کتوں سے شکار کے بہت شوقین تھے۔ آپ کے والد کا نام مرہ بن کعب اور والدہ کا نام ہند بنت سریر بن ثعبلہ تھا۔ [2]
آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
مرہ رسول اللہ کے چھٹی پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب [3]
سیرت
ترمیممرہ بن کعب کی اولاد میں سے کلاب کو خصوصی امتیاز اور تفوق حاصل تھا۔ آپ شان و شوکت اور عظمت والے بزرگ تھے۔ آپ کے بارے میں شیخ ابوالعباس عبد اللہ فرماتے ہیں
- اور کلاب بزرگی کی ایسی چوٹی پر پہنچے کہ اس سے ہر نزدیک و دور والا شخص قاصر رہا۔ [4]
کلاب کے سسر سعد بن سیل نے سب سے پہلے تلواروں پر سونا اور چاندی چڑھایا۔ اس نے دو تلواریں آپ کو تحفہ میں بھجیں۔ آپ نے وہ آراستہ تلواریں خانہ کعبہ کے خزانے میں میں رکھ دیا۔ اس طرح سب سے پہلے آپ نے آراستہ تلواریں بیت اللہ شریف کے لیے وقف کی۔ [5] عربی مہینوں کے موجودہ ںام سب سے پہلے کلاب بن مرہ نے ہی تجویز کیے تھے۔ [6]
اولاد
ترمیمکلاب بن مرہ نے بنو ازد کے خاندان بنو جفنہ سے تعلق رکھنے والے سعد بن سیل کی بیٹی فاطمہ سے نکاح کیا تھا۔ آپ کی اولاد میں دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔
- قصی
- زہرہ
- نعم بنت کلاب
رسول اللہ کی والدہ ماجدہ جناب زہرہ کی نسل میں سے ہیں۔ [7] جناب بی بی آمنہ کا سلسلہ نسب آمنہ بنت وہب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب تھا۔ کلاب پر رسول اللہ کے والد ماجد اور والدہ محترمہ کا سلسلہ نسب مل جاتا ہے۔ [8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.wikitree.com/wiki/Ibn_Murrah-1 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جون 2019
- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 51
- ↑ ضیاء النبی مولف پیر محمد کرم شاہ جلد اول صفحہ 399
- ↑ محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 212 اور 213
- ↑ حضور کے آباؤاجداد مولف علامہ یونس مبین صفحہ 161 اور 162
- ↑ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزیز و اقارب مولف ڈاکٹر اشتیاق احمد ، محمد اشرف شریف صفحہ 29
- ↑ محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 212 اور 213
- ↑ خاندان مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مولف سید محمد سعید الحسن شاہ صفحہ 72 اور 73
نسب نامہ
ترمیمکلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
(عربی میں : كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن الياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان )
خاندان
ترمیممحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شجرہ ان تک یوں پہنچتا ہے
محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب
(عربی میں : محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة )
|}
- براہ راست خاندان میں شامل اہل بیت کا خط بڑا کر کے واضح کیا گیا ہے۔
- * کا مطلب ہے کہ شادی کی ترتیب میں فرق ہو سکتا ہے۔