خزیمہ بن مدرکہ
خزیمہ کا شمار بنو عدنان کے ان شخصیات میں ہوتا ہے جو رسول اللہ کے آباواجداد میں شامل ہیں۔
خزیمہ بن مدرکہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | خزیمہ |
زوجہ | عوانہ بنت سعد اور برة بنت مر بن اود |
اولاد | کنانہ بن خزیمہ |
والد | مدرکہ بن الیاس |
والدہ | سلمی |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمخزیمہ کی کنیت ابو الاسد تھی۔ آپ کی والدہ کا نام سلمی بنت اسد یا سلمی بنت اسلم تھا۔ آپ کے والد کا نام مدرکہ بن الیاس تھا۔ [1]
آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
خزیمہ رسول اللہ کے پندرہویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ[2]
سیرت
ترمیمخزیمہ انتہائی اعلی اخلاق و کردار کے حامل تھے۔ [3] آپ ملت ابراہیمی کے پیروکار تھے اور اس پر سختی سے کار بند تھے۔ عرب حکام آپ کی بہت زیادہ تکریم کرتے تھے۔
ازواج و اولاد
ترمیمآپ کی دو بیویاں تھیں۔ ایک کا نام برة بنت مر بن اود [4] اور دوسری کا نام عوانہ بنت سعد بن قیس بن عیلان یا ہند بنت عمرو بن قیس بن عیلان تھا۔ ہند یا عوانہ سے آپ کا بیٹا کنانہ پیدا ہوئے اور دوسری بیوی سے چار بیٹے ہوئے۔ آپ کی اولاد میں پانچ بیٹے تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 45
- ↑ ضیاء النبی مولف پیر محمد کرم شاہ جلد اول صفحہ 399
- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 45
- ↑ مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 20
- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 45