عنوان چشتی

ایک بھارتی شاعر، نقاد، مورخ

عنوان چشتی (5 فروری 1937ء – 1 فروری 2004ء) ایک اردو شاعر تھے جنھوں نے شاعر، اسکالر، استاد اور ادبی نقاد کے طور پر شہرت حاصل کی۔ وہ ابر احسنی گنوری کے شاگرد تھے۔

عنوان چشتی
معلومات شخصیت
پیدائش 5 فروری 1937(1937-02-05)
منگلور، ضلع ہردوار، اتراکھنڈ، بھارت
وفات 1 فروری 2004(2004-20-01) (عمر  66 سال)
دہلی، بھارت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے استاد اور شعبہ اردو کے صدر تھے - 1997ء میں فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز کے ڈین کے طور پر ریٹائر ہوئے۔
وجہ شہرت نظمیں، غزلیں ، تنقید، مورخِ ادب

زندگی

ترمیم

چشتی [1] افتخار الحسن منگلور، ضلع ہریدوار، اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ پیرزادہ شاہ انوار الحسن انوار منگلوری کے فرزند تھے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم منگلور اور مظفر نگر میں مکمل کی۔ گریجویشن کے بعد انھوں نے ایم اے (جغرافیہ، 1961ء)، ایم اے (اردو، 1963ء)، ماسٹر آف لٹریچرس (1968ء) اور پی ایچ ڈی (1973ء) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انھوں نے 15 ستمبر 1964ء کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شمولیت سے قبل آگرہ کے شعیب محمدیہ کالج میں بطور لیکچرر کام کیا۔ انھوں نے اردو پڑھایا اور شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی، دہلی کے سربراہ بنے۔ وہ 1997ء میں فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز کے ڈین کے طور پر ریٹائر ہوئے۔[2]

ادبی کیریئر

ترمیم

وہ اردو کے شاعر، نقاد اور اردو ادب کے مورخ تھے اور ان کی کئی کتابیں ہیں۔[3][4] وہ ابر احسنی گنوری کے شاگرد تھے۔ ان کی نظموں کے تین شائع شدہ مجموعے - ذوقِ جمال، نیم باز اور عکس و شخص ہیں۔

ان کی ادبی زندگی کا آغاز 1950ء میں اپنی پہلی غزل کی تشکیل سے ہوا۔ ان کی پہلی نظم، سلامِ مسافر، 1953ء میں اردو ماہنامہ شاعر میں شائع ہوئی۔ ان کی نظموں کا پہلا مجموعہ ذوق جمال 1966ء میں شائع ہوا اور اس کے بعد 1968ء میں نیم باز اور عکس و شخص شائع ہوا۔ انھوں نے اردو نظمیں لکھنے کا فن اپنے والد اور نکہت علی ادب صدیقی سے سیکھا۔[5]

صغریٰ مہدی کے زیر اہتمام عنوان چشتی کی خدمات کا ایک جامع جائزہ 2003ء میں شائع ہوا، جس کا عنوان تھا – عنوان چشتی محقق، شاعر اور ناقد۔[6] اس سے قبل ان کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب پیمانۂ صفات 1995ء میں شائع ہوئی تھی۔

کتابیات

ترمیم

تصانیف

ترمیم

عنوان چشتی کی بعض کتابوں کے نام مندرجۂ ذیل ہیں:

اردو شاعری
  • نیم باز
  • ذوق جمال
  • عکس و شخص


تحقیق و تنقید
  • معنویت کی تلاش
  • عروضی اور فنی مسائل
  • اردو شاعری میں ہیئت کے تجربے
  • تنقیدی پیرائے
  • تنقید سے تحقیق تک
  • تنقید نامہ
  • مکاتیب احسن، مع مقدمہ و حواشی
  • اردو شاعری میں جدیدیت کی روایت
  • آزادی کے بعد دہلی میں اردو غزل
  • چاند چکور اور چاندنی
  • اردو میں کلاسیکی تنقید
  • اصلاح نامہ
  • حرف برہنہ
  • منظوم ترجمہ کا عمل
  • نظم جدید کی فلسفیانہ اساس
  • منارِ صدا
  • کرشن چندر: حیات و خدمات

حوالہ جات

ترمیم
  1. Biswin Sadi ke Shoara e Delhi. Vol. 2. 2005 edition Page-939 آئی ایس بی این 8171211364 Published by Urdu Academy, Delhi.
  2. "The Milli Gazette" 
  3. "Iftikhar ul-Hasan Unwan Chishti" 
  4. "77721671" 
  5. Paimana e Sifat (Book on life and work of Unwan Chishti) published in 1995 - Page 38
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2022