غلام احمد پرویز (پیدائش: 9 جولائی 1903ء– وفات: 24 فروری 1985ءاہل القرآن کے نزدیک مشہور عالم دین اور اہل سنت والجماعت کے نزدیک زندیق منکر حدیث تھس اس نے اپنی فکر کی نام نہاد اساس قرآن کریم کے نام پر رکھی۔ لیکن قرآن مجید کی تعلیمات کی ایسی گمراہ کن تصویر کشی کی جسے کسی بھی قرآنی خدمت نہیں کہا جا سکتا, بلکہ اس قرآن دشمنی کہنا صواب قرار پائے گا ۔ غلام احمد پرویز کا ہر عمل قرآن اور حدیث کی مکمل مخالفت میں تھا وہ جدید مادیت پرستانہ نظام کا متعصب درجے کا مقلد تھا حتی کہ وہ اپنے نامسعود مقصد کی بر آوری کے لیے قرآن مجید کی معنوی تحریف کرنے سے بھی باز نہیں آیا۔ علیہ ما علیہ

غلام احمد پرویز
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 جولا‎ئی 1903ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹالا [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 فروری 1985ء (82 سال)[4][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور [4]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
مکتب فکر قرآنیت
عملی زندگی
مادر علمی پنجاب یونیورسٹی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر محمد اقبال [7]،  سر سید احمد خان [8]  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعارف ترمیم

بیسویں صدی کے ایک ممتاز سکالر تھے جنھوں نے اپنی فکر کی بنیاد قرآنِ کریم پر رکھی۔ غلام احمد پرویز دینی اساس سے متعلق قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ذاتی مُشیر تھے۔ علامہ محمد اقبال کی خواہش اور قائدِ اعظم کے مشورہ سے انھوں نے ماہنامہ طلوعِ اِسلام کے دَورِ جدید کی بنیاد رکھی جو قیامِ پاکستان کے بعد ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا۔

پیدائش ترمیم

غلام احمد پرویز 9 جولائی 1903 میں پنجاب کی بھارتی حصے میں ایک شہر بٹالہ ،ضلع گورداس پور میں پیدا ہوئے تھے۔

ابتدائی حالات ترمیم

گورداس پوراُس وقت اسلامی تعلیم فلسفہ اور تہذیب کا ایک بہت اہم مرکز تھا جہاں پر ان کے دادا حکیم مولوی رحیم بخش حنفی مسلک کے ایک عالم اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے ممتاز بزرگ تھے۔ غلام احمد پرویز نے بی اے تک تعلیم حاصل کی اور 1927ء میں وہ وسطی بھارت کی حکومت کے سیکرٹریٹ میں شامل ہوئے اور ابتدائی دور میں سیکشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں کام کیا۔ اسی دور میں انھوں نے علامہ محمد اقبال سے ملاقات کی جو بعد میں مرشد اور مرید کا روپ دھار گئی۔ ان کو اسلم جے راج پوری کے تلمنذ ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا ۔

طلوع اسلام ترمیم

بہت عرصے سے علامہ اقبال کی خواہش تھی کہ مسلم لیگ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک رسالہ ہونا ضروری ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے اپنے دوست سید نذیر نیازی سے بات کی جو اُن کے پاس اکثر آتے تھے۔ انھوں نے علامہ اقبال کے کہنے پر طلوع اسلام رسالہ نکالا[9] جس کا نام اقبال کی ایک نظم طلوع اسلام پر رکھا گیا۔ اس کا پہلا ایڈیشن بھی اقبال کے ہی نام کیا گیا،
اس کے بعد رسالے کی ذمہ داری غلام احمد پرویز نے سنبھال لی[10].جو اس کے پہلے اس کے لیے کافی مضامین لکھ چکے تھے۔ غلام احمد پرویز اقبال سے کافی متاثر تھے، اس لیے رسالے پر ہر ماہ اُن کی تصویر لگا دیتے تھے۔ اس کے بعد انھوں نے ایک تحریک ہی طلوع اسلام کے نام سے شروع کر دی۔ یہ رسالہ ابھی ادارہ طلوع اسلام کی طرف سے شائع ہوتا ہے۔ 1955 میں غلام احمد پرویز اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تا کہ دینی کام پر زیادہ توجہ دیں اور طلوع اسلام کے نام سے ہی ادارہ بنا کر کام شروع کر دیا۔

نظریات ترمیم

  1. اسلام دین ہے مذہب نہیں۔ دین کے قیام کے لیے اپنی مملکت کا وجود اور قیام ضروری ہے۔ تحریکِ پاکستان میں اُن کی بھرپور شمولیت اِسی دینی فریضہ کی وجہ تھی۔
  2. اسلام مذہبی اور وہمی عقائد کا مذہب نہیں تھا ،بلکہ منظم مذہب کے ادارے کے لیے ایک چیلنج تھا۔ مزید یہ بھی کہا کہ تاریخ اسلام میں بادشاہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اسلام بدل دیا۔
  3. خارق عادت واقعات یعنی معجزے اور کرامت پر یقین نہیں کرتے تھے۔
  4. صرف انہی احادیث کو درست مانتے تھے جو قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہوں۔ اُن احادیث کی نسبت رسولِ کریم صلى الله عليہ وسلم کی نسبت صحیح نہیں سمجھتے تھے جو قرآنِ کریم کے خلاف ہوں یا جن سے رسولِ اکرم صلى الله عليہ وسلم یا صحابہ کی شان پر اثر پڑتا ہو۔
  5. اللہ اور رسول کی تاویل حکومت وقت یا حاکم وقت سے کرتے تھے اور انھیں مجمع علیہ قوانین میں تبدیلی کا مجاز مانتے تھے۔ روایات کوصحابہ کے دور کی شریعت مانتے تھے جو ہمیشہ کے لیے قابل عمل نہیں بلکہ ہر دور کے لحاظ سے نئی شریعت بنانے کے قائل تھے۔
  6. جن آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا اور جو نبی تھے اور جو بنی نوع انسان کے ابا ہیں تینوں کو تین مختلف مخلوقات یا اشیا مانتے تھے۔
  7. اراکینِ اِسلام یعنی نماز روزے حج زکوٰۃ کو دین کا حصہ تصور کرتے تھے اور اُن کو محض رسمی طور پر ادا کرنے کو کافی نہیں سمجھتے تھے۔

وفات ترمیم

24 فروری 1985ء کو لاہور میں وفات پائی ۔

تصانیف ترمیم

ان کی چند مشہور کتب درج ذیل ہیں:

  1. سلسلہ معارف القرآن (من و یزداں، ابلیس و آدم، جوئے نور، برقِ طور، شعلہ مستور، معراجِ اِنسانیت، مذاہبِ عالم کی آسمانی کتابیں)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  2. مفہوم القرآن‘ (تین جلدوں میں)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  3. مطالب الفرقان - قرآنِ کریم کی تفسیر خود قرآن سے آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  4. مقامِ حدیثآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  5. معراج انسانیتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  6. انسان نے کیا سوچا؟آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  7. اسلام کیا ہے؟آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  8. شعلہٴ مستورآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  9. کتاب التقدیرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  10. شاہکار رسالتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  11. قتلِ مُرتد، غلام اور لونڈیاں، یتیم پوتے کی وَراثتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  12. قائدِ اعظم کے تصور کا پاکستانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  13. تصوف کی حقیقت - علامہ اقبال اور تصوفآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  14. جہاد - قرآنِ کریم کی روشنی میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  15. لغات القرآنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  16. تبویب القرآنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  17. طاہرہ کے نام خطوطآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  18. ختمِ نبوت اور تحریکِ احمدیتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicdawn.com (Error: unknown archive URL)
  19. سلیم کے نام خطوط
  20. اِبلیس و آدم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdf
  2. https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdfhttps://web.archive.org/web/20180318235408/http://tolueislam.org/g-a-parwez/ — سے آرکائیو اصل
  3. ^ ا ب Türkiye Diyanet Vakfı İslâm Ansiklopedisi
  4. ^ ا ب https://resurgentislam.com/wp-content/uploads/What-is-Islam-By-G.A-Parwez.pdf — صفحہ: 6
  5. https://www.dawn.com/news/1132974
  6. https://archive.org/details/ExpositionOfHolyQuranByGAPervaizPublishedByTolueislam/page/n5/mode/2up — صفحہ: ii
  7. https://escholarship.mcgill.ca/concern/file_sets/ns064935q?locale=en — صفحہ: 21
  8. https://archive.org/details/authorityofpasts0000mcdo — صفحہ: 35
  9. "آرکائیو کاپی"۔ 26 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 ستمبر 2013 
  10. "آرکائیو کاپی"۔ 08 فروری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 ستمبر 2013 

بیرونی روابط ترمیم

غلام احمد پرویز کی تصانیفآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tolueislam.org (Error: unknown archive URL)

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔