فائر فون امیزون ڈاٹ کام کا ڈیزائن اور تیار کردہ اسمارٹ فون تھا۔ اس کا اعلان 18 جون 2014ء کو کیا گیا۔ فائر آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کنڈل فائر ٹیبلٹ کی کامیابی کے بعد، اسمارٹ فون مارکیٹ میں یہ امیزون کی پہلی کوشش تھی۔ اعلان کے دن ہی سے یہ فون پیشگی آرڈر کے لیے دستیاب تھا۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں، 25 جولائی 2014ء کو AT&T مخصوص فون کے طور پر اس کا اجرا ہوا۔

امیزون فائر فون
فائر فون
امیزون فائر فون
صانعفوکس کون[1]
ہم آہنگ نیٹورکUMTS/HSPA+/DC-HSDPA (850, 900, 1700/2100, 1900, 2100 MHz), Quad-band GSM/EDGE (850, 900, 1800, 1900 MHz), LTE (Bands 1, 2, 3, 4, 5, 7, 8, 17, 20)
اشاعت اول25 جولائی 2014؛
10 سال قبل
 (2014-07-25)
فراہمی بلحاظ ملکریاستہائے متحدہ، سلطنت متحدہ، جرمنی
منقطع27 اگست 2015؛
9 سال قبل
 (2015-08-27)
طرزاسمارٹ فون
Form factorسلیٹ
ابعاد139.2  ملی میٹر (5.48 انچ) لمبائی
66.5  ملی میٹر (2.62 انچ) چوڑائی
8.9  ملی میٹر (0.35 انچ) موٹائی[2]
وزن160 گرام (5.64 oz)
موبائل آپریٹنگ سسٹماصل فائر اوایس 3.5
حالیہ فائر اوایس 4.6.5 (AT&T ورژن)، 4.6.6 (غیر مقفل ورژن)۔
System on chipکوالکوم اسنیپ ڈریگن 800
سی پی یو2.26 GHz quad-core Krait 400
جی پی یوایڈرینو 330
میموری2 جی بی ریم
سٹوریج32 or 64 جی بی
بیٹری2400 mAh
ڈسپلے4.7 انچ (120  ملی میٹر) آئی پی ایس ایل سی ڈی
گوریلا گلاس 3
1280×720 px (315 ppi)[3]
عقبی کیمرا13 MP تکمیلی فلزی اکسید نیم موصل sensor with OIS[4]
فرنٹ کیمرا2.1 MP
کنیکٹی ویٹیبلوٹوتھ 3.0
جی پی ایس
مائکرو یو ایس بی
این ایف سی
وائی فائی 802.11 a/b/g/n/ac
ویب سائٹwww.amazon.com/firephone

پیشانی پر نصب چار کیمروں کی مدد سے ’’متحرک منظر‘‘ اور صارف کی نقل و حرکت جانچنے کے لیے گیرواسکوپ اس فون کی قابلِ ذکر خصوصیات تھیں۔ آپریٹنگ سسٹم کے صارف انٹرفیس کو اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ گہرائی اور 3D کا گمان ہوتا تھا۔ فون میں امیزون کی دیگر قابلِ ذکر خدمات بھی شامل تھیں، جن میں میڈیا سے متعلق معلومات شناخت اور تلاش کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ’’ایکسرے‘‘، 24 گھنٹے کسٹمر سروس کا ٹول ’’مے ڈے‘‘ اور متن، آوازیں اور اشیا خود بخود پہچان لینے والا آلہ ’’فائر فلائے‘‘ شامل تھا۔

امیزون نے تاحال اپنی کسی بھی ڈیوائس کی فروخت کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں، تاہم اس کی قیمت فوراً گر جانے اور فون سے وابستہ 170 ملین ڈالر کے اخراجات گھٹا دیے جانے سے تجزیہ کاروں نے اندازہ لگایا کہ یہ فون کاروباری اعتبار سے کامیاب نہیں رہا۔ امیزون نے اس فون کی فروخت اگست 2015ء میں بند کردی اور تاحال اس کے اگلے کسی ماڈل کا اعلان نہیں کیا ہے جس سے ذرائع ابلاغ میں یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ معطل کیا جاچکا ہے۔

تاریخ

ترمیم

تیاری

ترمیم

فائر فون کے اجرا سے کئی سال قبل ہی اس کی تیاری کی افواہیں عام تھیں۔ اطلاعات کے مطابق امیزون نے 2010ء میں فون پر کام شروع کیا اور 2011ء میں AT&T کو ابتدائی نمونہ دکھایا۔ امیزون کی جانب سے تیار کردہ فون کے امکانات کا پہلا ذکر اگست 2010ء میں نیو یارک ٹائمز میں آیا، جس نے لیب 126 کے ایک ذریعے کے حوالے سے لکھا کہ ’’موبائل فون مارکیٹ میں داخل ہونا۔۔۔ امیزون کی پہنچ سے دور سمجھا جاتا تھا۔ لیکن۔۔۔ امیزون نے مستقبل میں فون تیار کرنے کے آئیڈیے کو مسترد نہیں کیا ہے۔‘‘ اس کے فوراً بعد ہی یہ دعوے سامنے آئے کہ ہیولٹ پیکارڈ کا ویب اوایس امیزون خرید سکتا ہے تاکہ فون تیار کرنے کے لیے اس کے سافٹ ویئر اور پیٹنٹس استعمال کیے جاسکیں۔ کمپنی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین کے مطابق، ایپل کی جانب سے آئی فون 4 کے اعلان کے بعد 2010ء میں فائر فون کا منصوبہ شروع کیا گیا۔

بعد ازاں، 2012ء میں، وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی کہ امیزون اسمارٹ فون کی آزمائش کر رہا ہے جس کی اسکرین 4 سے 5 انچ کی ہے۔ بلومبرنگ نے بھی خبر دی کہ فون کی وائرلیس ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے میں پیٹنٹس کی خلاف ورزی کے الزامات سے بچنے کے لیے امیزون پیٹنٹس کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ دی ورج نے دعویٰ کیا کہ ’’متعدد ذرائع‘‘ سے امیزون فون کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہ کہ ستمبر میں کنڈل فائر اور کنڈل پیپروائٹ کے نئے ورژن کے ساتھ اس کا اعلان کیا جائے گا۔

2013ء میں، اطلاعات سامنے آئیں کہ امیزون ’’کنڈل فون‘‘ کی تیاری میں ایچ ٹی سی کے ساتھ شراکت کر رہا ہے اور یہ فون امیزون پرائم رکنیت کے ساتھ مفت دستیاب ہوگا۔ امیزون نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ’’اس سال فون لانچ نہیں کرے گی‘‘ اور جب ایسا ہوگا تو وہ ’’مفت نہیں ہوگا‘‘۔

اجرا

ترمیم

امیزون کے سی ای او، جیف بیزوس نے سیئٹل، میں فریمنٹ تھیٹر میں منعقدہ ایک پریس تقریب میں فون کا تعارف کروایا۔ تشہیر کے لیے محدود مدت تک، خریداروں کو فائر فون خریدنے پر ایک سال کے لیے امیزون پرائم اور 1000 امیزون سکوں کی پیشکش کی گئی۔ مارکیٹ میں فون متعارف کروانے کے چھ ماہ ہی میں، اس کے دو سالہ معاہدے کی قیمت 199 ڈالر سے گر کر 0.99 ڈالر پر پہنچ گئی اور بلامعاہدہ فون کی قیمت 650 ڈالر سے گر کر 449 ڈالر پر آگئی۔ نومبر 2014ء میں غیر مقفل فون کی قیمت 199 ڈالر تک آگئی، یہاں تک کہ اپریل 2015ء میں یہ فون 179 ڈالر کا ہو گیا۔ اگست 2015ء میں مزید قیمت گرنے کے بعد 130 ڈالر کا ہوجانے پر، امیزون کی ویب گاہ پر یہ فون اچانک عدم دستیاب ظاہر ہونے لگا۔ 27 اگست 2015ء کو ’’فینڈرائیڈ‘‘ نامی ویب گاہ نے اطلاع دی کہ امیزون نے فائر فون بند کر دیا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. بروس اینہورن۔ "Amazon's Fire Phone Boosts Foxconn"۔ بزنس ویک ڈاٹ کام۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2016 
  2. Nicole Lee۔ "Amazon announces the Fire Phone"۔ Engadget۔ Aol۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014 
  3. "Amazon unveils Fire Phone"۔ CBC News۔ CBC۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014 
  4. Andrew Cunningham۔ "Amazon announces the Fire Phone, $199 with 2-year contract for 32GB"۔ Arstechnica۔ Condé Nast۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014