ڈاکٹر فریدہ راج، حیدرآباد، دکن میں قائم سینٹر آف اسپشل ایجوکیشن کی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ایک مشیر، مدرس، مدرسوں کی تربیت کار، تصحیحی معلیم اور مصنفہ ہیں۔ انھیں اپنی زندگی بھر کی محنت شاقہ اور بطور خاص اردو میں مضامین اور کتب لکھنے کی وجہ سے تلنگانہ ریاست کی اردو اکیڈمی کی جانب خصوصی اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

فریدہ راج
معلومات شخصیت
پیدائش 1955ء
ممبئی
قومیت بھارت
عملی زندگی
پیشہ دماغی فالج کے مثاثرین کے بارے میں پہل، تعلیمی ماہر اور کتابوں کے مصنف
وجہ شہرت اردو اکیڈمی تلنگانہ کا خضوصی اعزاز
کارہائے نمایاں اردو اور انگریزی میں کئی مضامین اور دو کتابوں کی لکھاری

تعلیم اور پیشہ ورانہ دلچسپیاں

ترمیم

فریدہ راج نے بی ایس سی، بی ایڈ اور ایم ایڈ (خصوصی تعلیم) ممبئی یونیورسٹی سے کیا۔ وہ دماغی فالج اور مخصوص تعلیمی مشکلات اور مشاورت میں مہارت رکھتی ہیں۔ وہ ان معاملات میں چار دہوں سے بھی زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔

اخبارات کے لیے مضمون نگاری

ترمیم

فریدہ خواتین کے مسائل پر روزنامہ سیاست میں اور سماجی مسائل پر دی ہندو اخبار کے لیے لکھتی ہیں۔ [1]


مطبوعہ کتب

ترمیم

انھوں نے ایک کتاب Breaking Through انگریزی زبان میں لکھی جو کم اخاذ بچوں اور ان کے والدین کے لیے رہنما کتاب ہے۔ اس کتاب کا ہندی اور تیلگو میں ترجمہ کیا گیا۔ اردو میں انھوں نے ہم اور ہماری صحت اور زاویے زندگی کے جیسی کتابیں 2006ء میں لکھی۔[1]

تدریسی مواد کی تیاری

ترمیم

فریدہ نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے بی ایڈ (خصوصی تعلیم) کے لیے بھی مواد تیار کیا۔[1]

اعزاز

ترمیم

فریدہ راج کو جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ میں اپنی سماجی خدمات، اردو اخبارات میں مضامین اور تصانیف کی وجہ سے زندگی بھر کی محنت شاقہ کے خصوصی اعزاز (Lifetime Achievement Award) کے لیے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کی جانب سے 2019ء میں منتخب کیا گیا۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ""Farida Raj" profile on Nayi Disha website"۔ 08 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2019 
  2. By breaking taboos, this Urdu writer helped poor women gain control over their lives