تحصیل لاہور (انگریزی: Lahor Tehsil) [1]صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع ہے۔اسے چھوٹا لاہور بھی کہا جاتا ہے۔دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر آباد اس شہر کی کل آبادی 35000ہے۔اس شہر کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ کہتے ہیں سکندراعظم نے اسی شہر کے راستے دریائے سندھ عبور کرنے کی کوشش کی تھی اور اسے لاہور کے باشندوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اپنی تاریخ ، تہذیب ، ثقافت اور روایات کے اعتبار سے یہ شہر پنجاب کےدارالحکومت لاہور سے زیادہ ثروت مند تصور کیا جاتا ہے۔ زمانہ ء قدیم میں اس کا نام سلاتورا تھا۔شہہیدبابا اور ان کے خاندان کا تعلق بھی اسی شہر سے تھا۔بابا اور اس کے گیارہ بھائی برطانوی سامراج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔شہید بابا اور ان کے ایک بھائی کی قبر لاہور ہی میں آسودہ ء خاک ہیں۔ شہید بابا کا مزارمحلہ طائوس خوانی میں واقع ہے۔

تحصیل
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع صوابی
حکومت
 • NazimShah Room Khan
 • Naib NazimShakeel Ahmad
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
Number of قصبہs1
Number of Union Councils17

لاہور تحصیل

ترمیم

خیبرپختونخوا کی سترہ یونین کونسلوں پر مشتمل تحصیل لاہور کی سرحدیں نوشہرہ، اٹک اور صوابی اضلاع سے ملتی ہیں۔جبکہ گائوں لاہور کی اپنی دویونین کونسلیں ہیں جو لاہور غربی اور لاہور شرقی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔لاہور نام کا ایک گائوں قبائلی علاقہ جات(فاٹا) میں بھی واقع ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Lahor Tehsil"