مالی (ضد ابہام)
دو مختلف المعانی الفاظ کے مضامین کے لیے ضد ابہام صفحہ
مالی سے حسب ذیل مراد ہو سکتے ہیں:
- مالی (افریقی ملک): جمہوریہ مالی مغربی افریقا کا زمین بند ملک ہے، جو براعظم افریقہ کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ مالی کی سرحدیں شمال میں الجزائر، مشرق میں نائیجر، جنوب میں برکینا فاسو اور آئیوری کوسٹ، جنوب مغرب میں گنی اور مغرب میں سینیگال اور موریطانیہ واقع ہیں۔ شمال میں سیدھی لکیر کی طرح اس کی سرحد مرکز صحارہ تک جاتی ہیں تو جنوب جہاں ملک کی زیادہ تر آبادی مرتکز ہے نائیجر اور سینیگال کے دریاوں کی مرحون منت ہے۔ سابقہ فرانسیسی سوڈان کا حصہ یہ سلطنت آزادی کے بعد سلطنت مالی کے نام پر مالی کہلائی جو بمبارا زبان میں دریائی گھوڑا یا گینڈا کو کہتے ہیں۔ وفاقی دار الحکومت بماکو ہے۔
- مالی (پیشہ) : مالی یا باغبان اس شخص کو کہتے ہیں کسی باغ یا باغیچے کی دیکھ ریکھ پر مامور ہو۔