محمد باقر شمس

اردو کے ممتاز شاعر، مورخ اور محقق

مولانا محمد باقر شمس (پیدائش: 3 اگست، 1909ء - وفات: 7 جنوری، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، مورخ اور محقق تھے۔

محمد باقر شمس
معلومات شخصیت
پیدائش 3 اگست 1909ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جونپور، اترپردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 7 جنوری 2007ء (98 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لکھنؤ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تاریخ ہند ،  تحقیق ،  غزل ،  مرثیہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

مولانا محمد باقر شمس 3 اگست، 1909 میں جونپور، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک مشہور ذی علم گھرانے خاندانِ اجتہاد سے تھا اور ان کے والد علامہ سبط حسن اپنے زمانے کے جید علمائے کرام میں شمار ہوتے تھے۔ محمد باقر شمس نے ابتدائی کتب مولوی علی سعید سے پڑھییں، اس کے بعد اپنے والد سے تحصیلِ علم کی۔ منبع الطب کالج لکھنؤ سے طب کا اور لکھنؤ یونیورسٹی سے دبیرِ کامل کا امتحان پاس کیا۔ شیخ ممتاز حسین (مدیر اودھ پنچ) سے عبرانی پڑھنا شروع کی تھی کہ راجا ہرپال سنگھ ہائی اسکول سنگرامئو، ضلع جونپور میں اردو اور فارسی کے معلم کی حیثیت سے تقرر ہو گیا۔ وہ عربی، فارسی اور ہندی پر کامل عبور رکھتے تھے۔[1]

مولانا محمد باقر شمس جون 1949ء میں وہ پاکستان منتقل ہو گئے اور یہاں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ وہ کثیر التصانیف ادیب تھے، انھوں نے لکھنؤ کی تاریخ، زبان اور شعیت پر متعدد کتب تحریر کیں۔[2]

تصانیف ترمیم

  • در منظوم
  • شکست آئینہ
  • فلسفہ خیام* تاریخ لکھنؤ
  • لکھنؤ کی تہذیب
  • لکھنؤ کی زبان
  • لکھنؤ کی شاعری
  • انتخاب دیوان جاوید
  • شعرو و شاعری
  • نگارشات نگ رنگ
  • ہندوستان میں شعیت کی تاریخ
  • امام ابو حنیفہ کا مذہب
  • اسلام پر کیا گذری
  • پنج آہنگ (پانچ مضامین کا مجموعہ)

وفات ترمیم

مولانا محمد باقر شمس 7 جنوری، 2007ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. حسین انجم، مولانا محمد باقر شمس - شخصیت و فن، ، طلوعِ افکار رضویہ سوسائٹی کراچی، ص 13-16
  2. ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 980