محمد سعد کاندھلوی (پیدائش: 8 محرم الحرام 1385ھ مطابق 9 مئی 1965ء) کو بنگلہ والی مسجد، بستی نظام الدین نئی دہلی میں محمد ہارون صاحب کاندھلوی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی بسم اللہ 1392ھ میں والد مرحوم مولانا محمد ہارون نے اپنے آخری حج کے دوران میں سید ابو الحسن علی ندوی سے ریاض الجنہ میں کروائی۔ ان کی پیدائش سے ایک ماہ قبل ان کے دادا محمد یوسف کاندھلوی کی وفات ہو چکی تھی اور پیدائش کے آٹھ سال بعد ان کے والد محمد ہارون کا بھی انتقال ہو گیا، چنا چہ ان کی پرورش و تربیت والدہ کی نگرانی و سرپرستی میں ان کے نانا محمد اظہار الحسن کاندھلوی، محمد زکریا کاندھلوی اور تبلیغی جماعت کے اُس وقت کے امیر محمد انعام الحسن کاندھلوی نے کی۔ 1985ء میں مدرسہ کاشف العلوم دہلی سے پڑھ کر فارغ ہوئے اور وہیں پر تاحال دینی و دعوتی خدمات میں مصروف ہیں۔ سید محمد سلمان سہارنپوری صاحب (داماد محمد زکریا کاندھلوی و موجودہ ناظم جامعہ مظاہر علوم سہارن پور) کی بڑی صاحب زادی بریرہ خاتون ان کے نکاح میں ہیں جن سے تین فرزند محمد یوسف، محمد سعید اور محمد سعود ہیں۔ اور محمد سعد کاندھلوی اس وقت نظام الدین مرکز انڈین اور اس سے متصل پوری دنیا کے ممالک میں تبلیغی جماعت کے امیر تصور کئے جاتے ھیں [1]

محمد سعد کاندھلوی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 مئی 1965ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی
عملی زندگی
مادر علمی مدرسہ کاشف العلوم
مؤثر مولانا اشرف علی تھانوی
متاثر محمد الیاس کاندھلوی، محمد یوسف کاندھلوی

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "ماہنامہ الفاروق، شعبان المعظم 1436ھ"۔ 25 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017