مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن
مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن، ضلع خانیوال پاکستان میں واقع ہے۔ یہ اسٹیشنخانیوال-وزیر آباد برانچ لائن پر واقع ہے۔[1]
مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن Makhdumpur Pahoran Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | مخدوم پور پہوڑاں | ||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||
لائن(لائنیں) | خانیوال-وزیر آباد برانچ لائن | ||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | MDO | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
| |||||||||||
تاریخ
ترمیم1892 میں نارتھ ویسٹرن اسٹیٹ ریلوے نے اس برانچ لائن کے لیے سروے کیا اور تقریبا سات سال کے عرصہ میں یہ ٹریک مکمل ہوا۔ 17 دسمبر 1899 میں اس ٹریک کا افتتاح ہوا۔ یہ برانچ لائن پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کو ملک کے دیگر حصوں سے ملاتی ہے۔ 1900 میں قائم ہونے والا مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن اگرچہ ایک چھوٹا اسٹیشن ہے لیکن ایک خوبصورت و دیدہ زیب تاریخی ورثہ ہے۔
ریلوے اسٹیشن کوڈ
ترمیمپاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق مخدم پور پہوران ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MDO ہے۔
موجودہ حالت
ترمیماس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔
معلومات
ترمیمکاٹن انڈسٹری سے وابستہ یہ شہر کے تاجروں اور مال تجارت کے نقل و حمل کے لیے یہ کافی اہمیت کا حامل تھا۔ کسی دور میں یہاں ملتان تا سرگودھا چلنے والی ٹرین ساندل ایکسپریس کا سٹاپ ہوا کرتا تھا۔ بدقستی سے اب یہاں کسی ٹرین کا سٹاپ نہیں ہے۔ اسٹیشن کی عمارت، کمرے، ویٹنگ ہال وغیرہ سوا سو سال گذر جانے کے باوجود عمدہ حالت میں ہیں۔ اسٹیشن کی عمارت پلیٹ فارم سے تقریبا پندرہ فٹ نیچے ہے۔ عمارت دونوں جانب برآمدوں میں لکڑی کا خوبصورت کام کیا گیا ہے۔ وینٹیلیشن، موٹی دیواروں اور اونچی چھتوں کی وجہ سے گرمی میں بھی یہ عمارت ٹھنڈی رہتی ہے۔ تاریخی ورثہ سے شغف رکھنے والے احباب کے لیے یہ ایک اہم مقام ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "مخدوم پور پہوڑاں ریلوے سٹیشن ویران' روٹ پر چلنے والی تین ٹرینیں بند' دوبارہ چلانے کا مطالبہ"۔ Nawaiwaqt۔ 1 جنوری 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-23
بیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین