وزیرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن

وزیرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن ، پنجاب، پاکستان میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہاں سے ایک مین لائن اور دو برانچ لائنیں نکلتی ہیں۔ مین لائن تو کراچی سے براستہ لاہور، راولپنڈی، پشاور تک جاتی ہے۔ جبکہ ایک برانچ لائن وزیرآباد سے سمبڑیال، سیالکوٹ جنکشن اور بارڈر پار جموں ریلوے اسٹیشن تک جاتی ہے۔ شاہین پیسنجر اس لائن پر وزیرآباد اور سیالکوٹ کے درمیان چلتی ہے۔ کبھی کبھی علامہ اقبال ایکسپریس وزیرآباد سے سمبڑیال، سیالکوٹ، ناروال اور شاہدرہ سے لاہور آتی ہے۔ دوسری برانچ لائن وزیرآباد، خانیوال برانچ لائن ہے جو وزیرآباد سے حافظ آباد،سانگلہ ہل جنکشن،فیصل آباد، شورکوٹ جنکشن اور خانیوال جنکشن پر آکر دوبارہ کراچی ، پشاور مین لائن سے مل جاتی ہے۔

وزیرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن
Wazirabad Jn Railway Station
محل وقوعوزیرآباد
متناسقات32°26′46″N 74°06′43″E / 32.446°N 74.112°E / 32.446; 74.112
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈWZD
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
دھونکل
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن ہری پور بند
منصور والی خانیوال-وزیرآباد برانچ لائن ٹرمینس
ٹرمینس وزیرآباد-نارووال برانچ لائن سودھرا کوپرا
Map


اس برانچ لائن کی اہم گاڑیاں پاکستان ایکسپریس، عبد الرحمان بابا ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس ہیں۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ

ترمیم

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق وزیرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ WZD ہے

موجودہ حالت

ترمیم

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔ اب سے تهوڑے عرصے قبل یہ ایک بہت فعال اور صاف ستھرا اسٹیشن تھا جس سے فیصل آباد اور دیگر قصبوں کی لوکل گاڑیاں چلائی جاتی تهیں۔

محل وقوع

ترمیم

وزیرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن راولپندی، - لاهور سیکشن پر واقع ہے، مشرق میں سیالکوٹ، شمال میں گجرات اور جنوب میں گوجرانوالہ واقع ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم