خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن

خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن اور خانیوال - وزیر آباد براستہ فیصل آباد برانچ ریلوے لائن کا جنکشن ہے۔ یہاں مرکزی ریلوے لائن سے گزرنے والی تقریباً تمام ٹرینں روکتیں ہیں۔[1][2]

خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن
Khanewal Jn Railway Station
محل وقوعخانیوال
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈKWL
بجلی فراہمہاں
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
شام کوٹ
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن ڈیرہ تاج
مہر شاہ لودھراں-خانیوال کورڈ لائن ٹرمینس
ٹرمینس خانیوال-وزیرآباد برانچ لائن میاں شامیر
Map

تاریخ

ترمیم

پاکستان میں اگر روہڑی جنکشن کے بعد کوئی مشہور جنکشن ہے تو وہ ہے خانیوال جنکشن۔ خانیوال جنکشن پشاور، لاہور کراچی مین لائن پر ڈیرہ تاج ریلوے اسٹیشن اور شام کوٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان واقع ہے جو ملتان ریلوے ڈویژن میں سب سے بڑا اور اہم جنکشن ہے۔ یہاں پر لاہور، کراچی، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان،کوئٹہ، جانے والی تمام گاڑیوں کے سٹاپ ہیں سوائے عبد الرحمان بابا ایکسپریس 47&48 کے۔

یہاں سے ایک برانچ لائن شروع ہوکر براستہ شورکوٹ کینٹ جنکشن، فیصل آباد ، سانگلہ ہل جنکشن سے وزیرآباد جنکشن پر کراچی، پشاور مین لائن سے مل جاتی ہے جسے خانیوال،وزیرآباد برانچ لائن کہتے ہیں۔ خانیوال سے ایک براستہ جہانیاں، دنیاپور اور لودھراں جاتی ہے جسے Chord Line کہتے ہیں یہاں سے ملتان جائے بغیر ڈائریکٹ آپ لودھراں، بہاولپور جا سکتے ہیں۔[3]

نگار خانہ

ترمیم

رابطہ کی معلومات

ترمیم

خانیوال شہر کا فون کوڈ065 ہے جبکہ خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن کا فون نمبر 9200312 ہے۔

30°18′34″N 71°55′43″E / 30.3095°N 71.9285°E / 30.3095; 71.9285

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Khanewal Junction Railway Station - Today Train Timings 2023, Map, Postal Code, Contact Numbers"۔ Pakistani.PK۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023 
  2. "Khanewal Junction Railway Station"۔ Pakrail.pk (بزبان انگریزی)۔ 2023-01-12۔ 04 ستمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023 
  3. atiq-webhive (2023-01-12)۔ "Khanewal Junction Railway Station"۔ railwaystations.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023