مخدوم محمد ابراہیم ٹھٹوی
( 1162ھ۔ 1215ھ )
مخدوم محمد ابراہیم ٹھٹوی ایک بلند پایہ عالم، محقق اور شاعر تھے۔
آپ ٹھٹھہ میں پیدا ہوئے۔ والد بزرگوار کا نام مخدوم عبد الطیف ٹھٹوی تھا جو ٹھٹہ کے قاضی تھے۔ 13 سال تک دادا مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کے زیرِ سایہ تربیت حاصل کی۔ مقامی مدرسہ میں اپنے والد مخدوم عبد الطیف سے مروجہ علوم دینیہ اور فنون ادبیہ حاصل کیے۔
بیعت و خلافت
ترمیمباطنی علوم و معارف کے حصول کے لیے قطب زماں شیخ آدم صفی اللہ کی طرف رجوع کیا جنھوں نے مختصر سی مدت میں انھیں سلوک کی تمام منازل طے کروائیں اور خرقہ خلافت عطا کیا۔
مخدوم محمد ابراہیم ٹھٹوی اپنے والد کی جگہ ٹھٹھہ کے قاضی رہے۔ زندگی کے آخری ایام ریاست کچھ میں گزارے۔
تصنیف و تالف
ترمیممخدوم محمد ابراہیم ٹھٹوی نے مختلف موضوعات پر علمی و تحقیقی کتابیں لکھیں جو مدرسہ مظہر العلوم کھڈہ کراچی کے کتب خانہ میں موجود ہیں۔
آپ عربی، فارسی اور سندھی زبان میں شعر کہتے تھے۔
عربی میں مدحیہ و نعتیہ قصائد اور فارسی کے کچھ اشعار مقالات الشعراء میں مذکور ہیں۔