مدرسہ محمود گاواں
مدرسہ محمود گاواں بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بیدر میں واقع ایک قدیم جامعہ ہے۔ اس کی تعمیر بہمنی سلطنت کے دور میں کی گئی۔ اس کی بنیاد بہمنی سلطنت کے وزیر اعظم محمود گوان نے رکھی۔ محمود گاوان نہایت ہی لائق اور زیرک وزیر اعظم تھے اور علم و فراست کو عام کرنے کے لیے سلطان کی اجازت سے اس کی تعمیر 15 ویں صدی عیسوی میں کروائی۔ یہ مدرسہ بھارتی حکومت کی جانب سے نشان دہی کردہ ہے۔ اس کی نگہداشت بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ کرتا ہے۔[1][2] محمود ایک تاجر تھے، ایران کے شہر گیلان سے ہندوستان آئے تھے۔ قسمت نے ایران کے اس تاجر کو بہمنی سلطنت کا وزیرِ اعظم بنادیا تھا۔ انھوں نے اپنی ذاتی رقم سے اس کی تعمیر کروائی۔ یہ ایک اقامتی مدرسہ تھا۔ خراسان کے نمونے پر اس مدرسہ کی تعمیر کروائی گئی۔
مقامی نام (کنڑا: ಮಹ್ಮದ್ ಗವಾನ್ ಮದರಸಾ) | |
محمود گاوان مدرسہ کا مکمل منظر | |
قسم | قدیم جامعہ، اب مسجد ہے |
---|---|
مقام | بیدر (کرناٹک) |
متناسقات | 17°54′53″N 77°31′48″E / 17.91476°N 77.53010°E |
رقبہ | 205 فٹ × 180 فٹ (62 میٹر × 55 میٹر) |
اونچائی | 2,330 فٹ (710 میٹر) |
بلندی | 131 فٹ (40 میٹر) |
قیام | during Bahamani Dynasty |
تاسیس | 1460 |
بانی | محمود گوان (خواجہ محمود گیلانی) |
تعمیر | 1472 |
حقیقی استعمال | تعلیمی |
انہدام | (جزوی) اورنگزیب کی فوجی حملہ کے دوران |
موجودہ استعمال | مذہبی (اسلام) |
طرزِ تعمیر | فارسی فن تعمیری |
نظم و نسق | حکومت ہند |
مالک | محکمہ آثار قدیمہ بھارت 1914 سے |
Designation | Monument of National Importance |
Value | Archaelogical and Cultural Heritage |
ASI Code | N-KA-D40 |
لوا خطا ماڈیول:Location_map میں 526 سطر پر: Unable to find the specified location map definition: "Module:Location map/data/بھارت" does not exist۔ |
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Mohamad Gawan Madarsa"۔ HolidayIQ.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2015
- ↑ "Deccan dreams"۔ Business Line۔ 23 September 2005۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2015
ویکی ذخائر پر مدرسہ محمود گاواں سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |